وزارت خزانہ

مالی سال 22-2021 میں راست ٹیکسوں کی خالص وصولی  میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا ہے




مالی ساسل 22-2021 میں ایڈوانس ٹیکس وصولی  28780 کروڑ روپئے کی  ہوئی ہے جو تقریباً 146 فیصد کے قابل ذکر اضافے کو ظاہر کرتی ہے

کووڈ -19 وبا کی وجہ سے معیشت میں خلل پڑنے کے باوجود مالی سال 22-2021 میں راست ٹیکسوں کا خالص وصولی کافی تیز رفتار  سے بڑھی ہے

مالی سال 22-2021 میں 30731 کروڑ روپئے کے ری فنڈ جاری کئے گئے ہیں

Posted On: 16 JUN 2021 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 جون 2021 :

مالی سال 22-2021 میں 15 جون 2021 تک  راست ٹیکسوں  کی وصولی کے اعدادوشمار سے یہ پتہ چلتا ہے کہ خالص وصولی 185871 کروڑ روپئے کی  ہوئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں  ہوئی 92762 کروڑ روپئے کے راست ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 100.4 فیصد کے قابل ذکر اضافے کا ظاہر کرتی ہے۔ راست ٹیکسوں کے خالص وصولی میں 74356 کروڑ روپئے (ری فنڈ کے بعد) کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور 111043 کروڑ روپئے ( ری فنڈ کے بعد) کا سیکورٹی لین ۔دین ٹیکس ( ایس ٹی ٹی ) سمیت انفرادی انکم ٹیکس (پی آئی ٹی ) شامل ہیں۔

مالی سال  22-2021 میں راست ٹیکسوں کی مجموعی  وصولی  (ری فنڈ کے لئے   ایڈجسٹنگ  سے  پہلے ) 216602 کروڑ روپئے کی ہوئی ہے، جو  پچھلے  سال کی ا سی مدت میں 137825 کروڑ روپئے تھی۔ اس میں  96923 کروڑ روپئے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی)  اور 119197 کروڑ روپئے کا سیکورٹی لین دین ٹیکس ( ایس ٹی ٹی ) سمیت انفرادی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی ) شامل ہیں۔ چھوٹی مد-وار ٹیکس وصولی میں 28780 کروڑ روپئے کا ایڈوانس ٹیکس ، 156824 کروڑ روپئے کا ٹی ڈی ایس (سور  پر ٹیکس کٹوتی )15343 کروڑ روپئے کا سیلف اسسمنٹ ٹیکس  ، 14079 کروڑ روپئے کا ریگولر اسسنٹ ٹیکس ، 1086 کروڑ روپئے کا  ڈیویڈنڈ ڈسٹری بیوشن ٹیکس  اور 491 کروڑ روپئے کا دیگر  چھوٹی مدوں کے تحت ٹیکس شامل ہیں۔

 نئے مالی سال کے  انتہائی چیلجنگ ابتدائی مہینوں کے باوجود مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی میں ایڈوانس ٹیکس وصولی 28780 کروڑ روپئے  کی ہوئی ہےجو اس سے عین پچھلے مالی سال  کی اسی مدت میں ہوئی 11714 کروڑ روپئے کی ایڈوانس ٹیکس وصولی کے مقابلے میں تقریباً 146 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ اس میں 18358 کروڑ روپئے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور 10422 کروڑ روپئے کا  انفرادی انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) شامل ہیں۔ بینکو ں سے  مزید معلومات حاصل ہونے کے بعد اس رقم میں اضافہ کا امکان ہے۔

مالی سال 22-2021 میں 30731 کروڑ روپئے کی رقم کے ری فنڈ بھی جاری کیئے ہیں۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5538)

 



(Release ID: 1727753) Visitor Counter : 160