PIB Headquarters
کووڈ -19 کے بارے میں پی آئی بی کا بلیٹن
Posted On:
09 JUN 2021 5:38PM by PIB Delhi
- گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہندوستان میں 92 ہزار 956 نئے معاملے درج ہوئے۔ اس طرح لگاتار دوسرے دن بھی ایک لاکھ سے کم معاملے سامنے آئے۔
- ملک بھر میں اب تک کل 2,7504126 لوگ شفایاب ہوئے۔
- گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 162664 مریض صحت یاب ہوئے۔
- لگاتار 27 ویں روز بھی یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے شفایاب ہونےو الوں کی تعداد زیادہ ہورہی ہے۔
- ملک میں صحت یابی کی شرح مزید بڑھ کر 94.55 فیصد ہوگئی ہے۔
- سردست ہفتہ وار جانچ کے بعد متاثر ہونے والے لوگوں کی شرح 5.66 فیصد ہے۔
- روزانہ جانچ کے بعد متاثر ہونے والوں کی شرح 4.66 فیصد ہے جو لگاتار 16 ویں دن کے لئے 10 فیصد سے بھی کم ہے۔
- جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور کل 37.01 فیصد جانچ کی جاچکی ہے۔
- ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے لئے اب تک 23.9 کروڑ ٹیکے لگائے گئے۔
#Unite2FightCorona#IndiaFightsCorona
PRESS INFORMATION BUREAU
MINISTRY OF INFORMATION & BROADCASTING
GOVERNMENT OF INDIA
کووڈ اپ ڈیٹ
- بھارت میں لگاتار دوسرے دن یومیہ ایک لاکھ سے بھی کم نئے معاملے درج ہوئے۔
- 57 دن کے بعد ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید گھٹ کر 13 لاکھ سے بھی کم رہ گئی۔
- گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد 72.287 تک کم ہوئی۔
- لگاتار 27 ویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے روزانہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ۔
- صحت یابی کی شرح بڑھ کر 94.55 فیصد ہوئی۔
- روزانہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی شرح مزید کم ہوکر 4.66 فیصد رہ گئی۔ لگاتار 16 ویں دن جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی شرح 10 فیصد سے کم ہوئی۔
- گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 27.7 لاکھ سے زیادہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یومیہ 92.596 نئے معاملے درج ہوئے۔ ملک میں اب لگاتار دوسرے دن ایک لاکھ سے بھی کم نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے۔ یہ مرکز اور ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹھوس اور اشتراک پر مبنی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں لگاتار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد آج 123145 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نیٹ 72.287 معاملے کم ہوئے اور اب ملک میں جانچ کے بعد متاثر مریضوں کی تعداد 4.23 فیصد ہے۔ لگاتار 27 ویں دن بھی یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے شفایاب ہونے والوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 162664 مریض صحت یاب ہوئے۔
تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1725529
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی اپ ڈیٹ
اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 25 کروڑ سے زیادہ یعنی (250641440) ٹیکے دیے جاچکے ہیں۔ یہ ٹیکے بھارت سرکار کی طرف سے (مفت چینل) اور ریاستوں کے ذریعے کی گئی براہ راست خریداری زمرے کے تحت دیے گئے ہیں۔ ان میں سے ضائع ہوئے سمیت کل 237421808 ڈوز کی کھپت ہوئی۔ (آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق)
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.33 کروڑ (13368727) کووڈ کے ٹیکے دستیاب ہیں جو ابھی لگائے جانے ہیں۔ 3 لاکھ سے زیادہ ٹیکے ابھی پائپ لائن میں ہیں اور اگلے تین دن کے اندر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے یہ ٹیکے اصل کرلیے جائیں گے۔
تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1725535
پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو دیوالی تک توسیع دی گئی
- نومبر تک 80 کروڑ لوگوں کو ہر ماہ مفت غذائی اناج ملتا رہے گا۔
- ایف سی آئی نے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 69 لاکھ میٹرک ٹن مفت غذائی اناج سپلائی کیا ہے۔
- پی ایم جی کے اے وائی کے تحت مئی 2021 کے لئے سبھی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مفت 100 فیصد غذائی اناج حاصل کیا۔
- شمال مشرقی ریاستوں، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ نے مئی، جون 2021 کے لئے مکمل یعنی پورا غذائی اناج اٹھایا جو ان کے لئے مختص کیاگیا تھا۔
- پی ایم جی کے اے وائی کے تحت بھارت سرکار تمام خرچ برداشت کرے گی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 جون 2021 کو قوم سے اپنے خطاب میں دیوالی تک پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کو توسیع دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1725351
آکسیجن ایکسپریس نے ملک میں تقریباً 27600 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی
- 392 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے ملک بھر میں آکسیجن پہنچا کر اپنے سفر مکمل کیے۔
- آکسیجن ایکسپریس نے اب تک رقیق طبی آکسین کے 1605 ٹینکرس پہنچائے اور 15 ریاستوں کے لئے راحت فراہم کی۔
- آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے تمل ناڈو میں 3700 سے زیادہ میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچایا گیا۔
- آکسیجن ایکسپریس نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 3000،2700اور 3300 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن پہنچائی۔
- مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی۔ اترپردیش میں تقریباً 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن، دلی میں 5790 میٹرک ٹن، ہرینہ میں 2212 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 3341 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 3773 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 3049 میٹرک ٹن، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 513 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 2765 میٹرک ٹن، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 400 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچایا۔
بھارتی ریلوے ملک بھر میں مختلف ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن پہنچا کر راحت لانے کے لئے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ آکسیجن ایکسپریس ملک کی خدمت میں اب تک 27 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ زیادہ رقیق طبی آکسیجن پہنچاچکی ہیں۔ کل شام تک بھارتی ریلوے نے ملک بھر میں مختلف ریاستوں کو 1603 سے زیادہ ٹینکروں سے تریباً 27600 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن فراہم کی۔ قابل ذکر ہے کہ 392 آکسیجن ایکسپریس نے اب تک اپنے سفر مکمل کرلیے ہیں اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے۔
تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1725353
لی فارما لمیٹیڈ کے لئے 2-ڈی اوکسی-ڈی-گلوکوز کی سینتھیسس کے لئے سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی لائسنز عمل کی معلومات
سی ایس آئی آر کی ایک لیباریٹری انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) اور حیدر آباد میں قائم ایک مربوط دواساز کمپنی لی فارما 2-ڈی اوکسی-ڈی-گلوکوز (2ڈی جی) کے لئے ایک غیر مخصوص لائسینسنگ سمجھوتہ قائم کیا ہے۔ ال ہی میں ڈی آر ڈی او کے ذریعے 2-ڈی جی تیار کیاگیا ہے اور ڈاکٹر ریڈی کی لیباریٹریوں نے کووڈ-19 کے مریضوں میں استعمال کے لئے منظوری حاصل کی ہے۔ یہ پایاگیا ہے کہ یہ صحت یابی میں تیزی سے کام آتی ہے اور آکسیجن پر انحصار کو کم کرتی ہے اور ڈاکٹر ریڈی کی لیباریٹریوں نے ساچیٹس کی شکل میں دوا استعمال کی ہے۔
تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1725576
ملک میں تیار کردہ اور ڈیزائن کیا ہوا زیادہ اصلیت والا آکسیجن کن سن ٹریٹرس ہندوستانی اسپتالوں کو سپلائی کیا جارہا ہے
ملک میں تیار کردہ اور ڈیزائن کردہ آکسیجن کن سن ٹریٹرس جو زیادہ اصلیت والی آکسیجن سپلائی کو یقینی بناتا ہے۔ مارکیٹ میں ہے۔ایک انڈین اسٹارٹ اپ نے اس سستی پورٹ ایبل آکسیجن کن سن ٹریٹرس ڈیزائن کی ہے اور اسے اب سپلائی کے لئے ملک میں تیار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1725607
کرن رجیجو نے کووڈ-19 کیئر کے لئے 20 میڈیسنل پلانٹس پر ای بک جاری کی
آیوش کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب کرن رجیجو نے کووڈ-19 کیئر ٹوڈے کے لئے 20 میڈیسنل پلانٹس پر ای- بک جاری کی۔ نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ نے کووڈ-19 کیئر کے لئے 2021 کے واسطے 20 میڈیسنل پلانٹس پر ایک ای-بک تیار کی ہے، تاکہ اہم ادویاتی پلانٹس کو اجاگر کیا جاسکے اور ان کی تھیراپیٹکس خوبیوں کو بھی نمایاں کیا جاسکے۔ یہ میڈیسنل دیکھ بھال کے معیار کے ساتھ کووڈ-19 کی روک تھام میں فائدے مند ہیں۔
تفصیلات کے لئے: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1725423
پی آئی بی فیلڈ یونٹس سے معلومات:
کیرالہ: صحت کے محکمہ کے مطابق ریاست میں 18 سے 45 سال کی عمر کے 15066820 لوگو کو ٹیکے لگائے گئے۔ اب تک ریاست میں کل 45 سال سے زیادہ کی عمر کے 10776871 لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ریاست میں منگل کو کووڈ-19 کے 15567 معاملے سامنے آئے۔ ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 145254 ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10281 تک پہنچ گئی ہے۔
تمل ناڈو: ریاستی سرکار نے ماسک اور ہینڈ سینٹی ٹائزرس سمیت 15 میڈیکل اشیا کو ایک لازمی آرٹیکل قرار دیا ہے اور ان کے لئے زیادہ سے زیادہ خردہ قیمتیں طے کردی ہیں۔تمل ناڈو میں اب تک 10167260 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ 8060098 نے پہلا ڈوز لیا جبکہ 2107162 نے دوسرا ڈوز لیا۔ ریاست میں کووڈ کے معاملے کم ہوئے ہیں۔
کرناٹک: 8جون 2021 کے لئے جاری کئے گئے ریاستی سرکار کے بلٹن کے مطابق ریاست میں 9808 نئے معاملے درج کئے گئے۔ زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 225004 ہے۔ کووڈ سے 179 اموات ہوئیں۔ کل مرنے والوں تعداد 32099 ہوگئی ہے۔ کل 1942216 لوگوں کے ٹیکے لگائے۔ ریاست میں اب تک 15676863 لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
آندھرا پردیش: ریاست میں کووڈ کے 7796 نئے معاملے درج کئے گئے، جبکہ 89732 نمونوں کی جانچ کی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14641 مریضوں کو چھٹی دی گئی۔ کل تک ریاست میں کووڈ کے کل 11037411 ٹیکے لگائے گئے۔
تلنگانہ: ریاستی کابینہ نے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نرمی کے ساتھ اس ماہ کی 9 تاریخ سے 10 دن تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل یومیہ 1897 نئے معاملے درج کئے گئے اور 15 کی موت ہوئی۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد 3409 ہوگئی ہے، جبکہ ریاست میں کووڈ کے کل معاملوں کی تعداد 595000 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر: منگل کو مہاراشٹر میں کورونا وائرس انفیکشن کے 10891 نئے معاملے درج ہوئے اور منگل کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے 16577 مریضوں کو چھٹی دی گئی۔ اس طرح ریاست میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5580925 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں صحت یابی کی شرح 95 اعشاریہ تین پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ہماچل پردیش: اب تک کی تاریخ تک جانچ کے بعد کل مریضوں کی تعداد 196351 ہے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 6983 ہے۔ اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 3312 ہے۔
چنڈی گڑھ: لیب میں کل مصدقہ کووڈ-19 کے معاملے 60778 ہیں۔ زیر علاج کل مریضوں کی تعداد 7531 ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 8789 ہے۔
ہریانہ: اب تک نمونوں کی جانچ کے بعد کل 763566 کورونا سے متاثر پائے گئے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 7531 ہے۔ کل 6107857 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔
پنجاب: جانچ کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 582081 ہے، جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 18546 ہے۔ کل اموات 15219 ہوئیں۔
تریپورہ: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 700 افراد جانچ کے بعد کورونا سے متاثر پائے گئے، جبکہ 5 کی موت ہوئی۔ کل 15873 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
Important Tweets
.................
ش ح،ح ا، ع ر
11-06-2021
U-5364
(Release ID: 1726716)
Visitor Counter : 231