وزارت آیوش

بین الاقوامی یوگا دن-2021 ء کے لئے کرٹین ریزر پروگرام کا انعقاد نمستے یوگا ایپ لانچ کیا گیا

Posted On: 12 JUN 2021 10:17AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12؍جون2021:

ساتویں بین الاقوامی یوگا دن کے لئے کرٹین ریزر پروگرام جمعہ کو دیر شام آن لائن طریقے سے منعقد کیا گیا، جس میں دو مرکزی وزراء کے ساتھ کئی مشہور و ممتاز یوگا گرو اور تجربہ کار یوگا مقررین ورچوئل پلیٹ فارم پر عالمی برادری سے یہ اپیل کرنے کےلئے جمع ہوئے، کہ لوگ خود اپنی اور انسانیت کی بہتری کے لئے اپنی روزانہ کی زندگی میں یوگا کو اپنائیں۔پروگرام کے دوران یوگا کو وقف ایک موبائل ایپلی کیشن ’’نمستے یوگا‘‘ بھی لانچ کیاگیا۔

مورار جی دیسائی قومی یوگا ادارے (ایم ڈی این آئی وائی)کے تعاون سے آیوش وزارت کے ذریعے منعقد ایک گھنٹے تک چلنے والے اس پروگرام میں مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر اور مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش (آزادانہ چارج)جناب کرن رجیجونے عالمی یوگا دن-2021ء کے مرکزی تھیم ’یوگا کے ساتھ رہیں، گھر پر رہیں‘کی اہمیت کو بیان کیا ،جبکہ شری شری روی شنکر ، سد گرو جگّی واسو دیو ، بہن شیوانی اور سوامی چدا نند سرسوتی جیسے بین الاقوامی سطح پر مشہور اور ہزاروں کی تعداد میں اپنے شاگرد رکھنےو الے روحانی لیڈروں اور یوگا گروؤں نے گہری روحانی ورزشوں سے لے کر اس کے روزانہ کے زندگی اور کووڈ سے متعلق اہمیت تک یوگا کے مختلف انوکھی اور وسیع خصوصیات پر زور دیا۔کئی دیگر ممتاز شخصیتوں نے بھی اپنے پُر مغز پیغامات کے ساتھ اس تقریب کی زینت بڑھائی۔

اس موقع پر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ یوگا ایک صحت مند اور خوشحال زندگی کا راستہ ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی باوقار قیادت میں حکومت سماج کے تمام فرقوں کے درمیان یوگا کو فروغ دینے کےلئے کوشش میں مصروف ہیں۔

آیوش کے وزیر جناب کرن رجیجو نے یوگا دن 2021ء پر دس دنوں کی سریز کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ اس سریز کا بنیادی پیغام ہے‘یوگا کےساتھ رہیں، گھر پر رہیں‘جو صحت ایمرجنسی کے موجودہ وقت میں ضروری ہے۔صحت کو فروغ دینے اور امراض کی روک تھام میں یوگا کی اہمیت پوری طرح قائم ہوچکی ہے۔قوت مدافعت کی تعمیر اور تناؤ سے راحت کی سمت میں یوگا کے فوائد ثبوتوں سے ظاہر ہوچکے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت کا مقصد پچھلے سالوں کے مقابلے بین الاقوامی یوگا دن کے کام کاج کے دائرے میں مزید شہریوں کو لانا  اور اس کے ذریعے ہمارے سماج کے تمام فرقوں کو یوگا کے توسط سے ہونے والے جسمانی اور جذباتی فائدے کو مشتہر کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے رسمی طور سے یوگا کو وقف ایک موبائل ایپلی کیشن ’نمستے یوگا‘لانچ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ڈیزائن عام لوگوں کےلئے ایک اطلاعاتی پلیٹ فارم کی شکل میں بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد یوگا کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور وسیع طورپر برادری کے لئے اسے رسائی کے لائق بنانا ہے۔

یوگ گروؤں نے زور دے کر کہا کہ یوگا نہ صرف جسمانی صحت کے بارے میں ہے، بلکہ یہ مجموعی فائدے سے متعلق ہے ، جو وباء کے اس دور میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ یوگا گروؤں نے واضح طورپر اپنا پیغام دیا ’یوگا زندگی کے بارے میں ہے اور یوگا کی ورزش کرنا وہ راستہ ہے، جس میں ہمیں اپنی طرز زندگی کو بدلنے کی ضرورت ہے۔‘

پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے شری شری روی شنکر نے کہا کہ آج دنیا بحران میں اور وبا ء کے درمیان یوگا اس سے باہر نکلنے کی راہ بتاتا ہے۔ سد گرو جگّی واسو دیو نے یوگا کے عملی پہلو پر زور اور دوہرایا کہ یوگا کی ورزش کرنا ایک پُرمسرت زندگی گزارنا ہے۔سوامی چدا نند سرسوتی نے کہا کہ یوگا صرف ایک علاج نہیں ہے، جس پر عمل دور قدیم سے کیا جارہا ہے، بلکہ یہ زندگی کا ایک راستہ بھی ہے۔ایس ویاس یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر ایچ آر نگیندر نے کہا کہ یوگا مجموعی زندگی کی ایک سائنس ہے۔ماں ہنسا جی جے دیو ، بہن شیوانی ، سوامی بھارت بھوشن، پروفیسر تنوجا نیساری، ڈاکٹر وی این گنگا دھر، جناب کملیش ڈی پٹیل، جناب او پی تیواری یوگاچاریہ اور جناب ایس شری نالسو نے اپنے خیالات ساجھا کئے۔

آیوش سیکریٹری وی ڈی راجیش کوٹیچا اور جوائنٹ سیکریٹری پی این رنجیت کمار نے آیوش وزارت کے ذریعے نبھائے گئے کردار اور معاون طریقے سے یوگا کی رسائی میں وسعت کو آسان بنانے کی اس کے عہد کا اظہار کیا۔

اس ابتدائی پروگرام نے ڈی ڈی انڈیا پر 12 جون سے 21 جون تک سات بجے شام (ہندوستانی کے معیاری وقت)پر نشر ہونے والے کامن یوگا پروٹوکول کے مختلف پہلوؤں پر 10قسطوں کی سریز کے آغاز کی بھی وضاحت کی ۔ اس سریز کو مورار جی دیسائی قومی یوگا انسٹی ٹیوٹ (ایم ڈی این آئی وائی)نے تیار کیا ہے۔

پروگرام میں ایک مداخلتی پینل بحث بھی شامل کی گئی، جس میں ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آئی وی باسوراڈّی اور آیوش وزارت کے میڈیا مشیر سنجے دیو نے حصہ لیا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5376)


(Release ID: 1726541) Visitor Counter : 340