سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے، منظور شدہ ڈرائیور تربیتی مراکز کے لیے ضابطے نوٹیفائی کیے


نوٹیفائیڈ ضابطے، یکم جولائی 2021 سے نافذ  العمل ہوں گے

Posted On: 11 JUN 2021 2:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11جون 2021:   سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت  (ایم او آر ٹی ایچ) نےضابطے نوٹیفائی کیے ہیں جو  منظور شدہ ڈرائیوروں کے تربیتی مراکز کے لیے لازمی ہیں۔ یہ ضابطے یکم جولائی 2021 سے  نافذ العمل ہوجائیں گے۔ اس سے اس طرح کے مراکز پر اندراج کرانے والے امیدواروں کو باقاعدہ تربیت اور معلومات فراہم کرنے  میں مدد ملے گی۔ منظور شدہ ڈرائیور تربیتی مراکز کی خصوصیات درج ذیل ہیں:-

1۔    مرکز میں امیدواروں کو  اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے، سیمولیٹرس اور مخصوص ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک ہونے چاہئیں۔

2۔  ان مراکز پر موٹر گاڑی  قانون 1988 کے تحت ،اصلاحی اور ریفریشر کورسیز کیے جاسکتے ہیں۔

3۔    ان امیدواروں کو، جو ان مراکز پر کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ پاس کرلیتے ہیں، انھیں ڈرائیوینگ لائسنس کے لیے اپلائی کرتے وقت، ڈرائیونگ ٹیسٹ کی ضرورت سے مستثنیٰ کردیا جائے گا، جو کہ اس وقت علاقائی ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) میں کیے جاتے ہیں۔ اس سےڈرائیوروں کو اس طرح کے منظور شدہ ڈرائیونگ تربیتی مراکز سے تربیت کی تکمیل کے بعد، ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

4۔ ان مراکز کو، صنعت- مخصوص خصوصی تربیت فراہم کرنے کی بھی اجازت ہے۔

ماہر ڈرائیوروں کی کمی ، ہندوستان کے روڈویز کے شعبے کےبڑے مسائل میں سے ایک ہے اور سڑک ضابطوں کی معلومات کی کمی کے باعث بڑی تعداد میں حادثات ہوتے ہیں۔ موٹر گاڑی (ترمیمی) قانون 2019 کی دفعہ 8، مرکزی حکومت کو ،ڈرائیوروں کے تربیتی مراکز کی منظوری سے متعلق ضابطے وضع کرنے کا، اختیار دیتی ہے۔

*****

U.No.5355

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1726429) Visitor Counter : 229