امور داخلہ کی وزارت

پدم ایوارڈز 2022  کے لئے نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2021

Posted On: 10 JUN 2021 4:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 جون 2021،     یوم جمہوریہ 2022 کے موقع پر  اعلان کئے جانے والے پدم ایوارڈ کے لئے آن لائن نامزدگی  سفارشات   داخل کرائی جاسکتی ہیں۔ پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2021 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں / سفارشات  صرف پدم ایوارڈ پورٹل  https://padmaawards.gov.in پر ہی آن لائن موصول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز یعنی پدم ویبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری   ملک کے  اعلی ترین  سول ایوارڈز میں  شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ 1954 میں قائم کئے گئے تھے اور ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر ان کا اعلان کیا جاتا ہے۔ان ایوارڈز کا مقصد  نمایاں کارکردگی  کا احترام کرنا ہے اور یہ تمام شعبوں مثلاً  آرٹ ، لٹریچر اور  تعلیم،  کھیل، میڈیسن،  سوشل ورک، سائنس اور انجینئرنگ، پبلک افیئرس، سول سروس،  تجارت اور صنعت وغیرہ میں  نمایاں اور غیر معمولی کارنامے  / خدمت  کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کے لئے بلا امتیازِ نسل، پیشہ ، عہدہ یا صنف، تمام  اشخاص اہل ہیں۔سرکاری شعبے کے اداروں میں کام کرنے والوں سمیت ، سرکاری ملازمین، ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کو چھوڑکر،  پدم ایوارڈ کے لئے اہل نہیں ہیں۔

حکومت پدم ایوارڈز کو  ’پیپلز  پدم‘ میں  تبدیل کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ اس لئے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ اپنی نامزدگی سمیت    نامزدگیاں / شفارشات   داخل کریں۔

نامزدگیوں / سفارشات میں  مذکورہ بالا پدم پورٹل میں دستیاب  فارمیٹ میں  طلب کی گئیں تمام  متعلقہ  تفصیلات ،  ایک توصیف نامے  (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) پیش کریں۔ توصیف نامے میں واضح طور پر  شفارش کئے جانے والے شخص کے  متعلقہ شعبے میں  اس کے ممتاز  اور غیر معمولی  نارنامے / خدمت کا ذکر کریں۔

وزارت داخلہ نے تمام مرکزی وزارتوں / محکموں،  ریاست/  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں ، بھارت رتن اور پدم ویبھوشن  ایوارڈ یافتگان مہارت والے اداروں  سے درخواست کی ہے کہ  خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی،  دویانگ افراد  میں سے  ایسے  باصلاحیت افراد کی شناخت  کرنے کے لئے تال میل کے ساتھ کوششیں کی جائیں جن کے کانامے اور  خدمات حقیقت میں   اعزاز کی مستحق ہیں اور جو  معاشرے کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ  (www.mha.gov.in) پر  ’ایواڈز اینڈ میڈلز ‘ عنوان کے تحت  ان ایوارڈز سے متعلق  ضابطے اور قوانین  ویب سائٹ پر  لنک  https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx میں دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5311

                          



(Release ID: 1726066) Visitor Counter : 266