پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے 201 سی این جی پلانٹ قوم کے نام وقف کئے اور جھانسی میں پی این جی سپلائی کا آغاز کیا
انہوں نے ایم آر یو کے ذریعہ سی این جی تقسیم کا افتتاح کیا
جناب پردھان نے کہا کہ موبائل انرجی فیولنگ بھارت میں مستقبل کی ضرورت ہے
Posted On:
08 JUN 2021 3:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 جون 2021، پیٹرولیم اور قدر گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ملک بھر میں گیل گروپ کے 201 سی این جی اسٹیشنوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ جناب پردھان نے جھانسی میں پی این جی سپلائی آغاز اور رائے گڑھ میں گاڑیوں کی ری فیولنگ کے لئے موبائل ری فیولنگ یونٹوں (ایم آر یو) کا افتتاح کیا۔
جناب دھرمیندر پردھان نے جھانسی میں پی این جی کے صارف خاندان کے ساتھ بات چیت بھی کی، جنہوں نے گھر میں پی این جی کی ہموار اور سستی سپلائی کے بارے میں اپنی خوشی ظاہر کی۔ جناب پردھان نے رائے گڑھ اور دلی میں ایم آر یو آپریٹروں سے بھی بات چیت کی۔ ایم آر یو کے ذریعہ گاڑی میں سی این جی بھرائی کو دیکھا۔ آج جن ایم آر یوز کا افتتاح کیا گیا، ان کا تعلق آئی جی ایل اور مہا نگر گیس لمیٹیڈ سے ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ اب تک سی این جی اسٹیشنوں اور پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کا تعلق بڑے شہروں سے تھا اور حکومت کی کوششوں سے انہیں ملک بھر کے شہروں اور قصبوں تک پہنچایا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی آب و ہوا کی تبدیلی کم کرنے کے مقصد کے لئے عہد بند ہیں اور ان کی کوششوں نے دنیا کو قیادت فراہم کرائی ہے اور دنیا میں بھارت کے وقار میں اضافہ ہے۔ جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہمارے لئے انرجی کی خوردہ فروخت میں اختراع کو لانا محض ایک کاروباری فیصلہ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ایک ہرے بھرے مستقبل کے لئے وزیراعظم کے ویژن سے بھی ہے۔ انہوں نے شہریوں کی زندگی آسان بنانے کے لئے وزیراعظم کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج کا افتتاح ہرے بھرے مستقبل اور عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے دہرے مقصد کی جانب ایک اور قدم ہے۔
اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ فیول ریٹیل کا مستقبل موبائل ہے۔ انہوں نے اس ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا جن میں موبائل ری فلنگ سی این جی فیسی لٹی کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل بیٹری سوئپنگ کے سلسلے میں بھی کام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’ انرجی کی ریٹیلنگ میں ہم اختراع کو لا رہے ہیں اور اس کو موبائل بنا رہے ہیں اور گھر کے دروازوں تک پہنچا رہے ہیں‘‘۔
جناب پردھان نے کہا کہ بھارت زیادہ پائیدار توانائی کے استعمال کے مقصد سے سال 2023 تک پرائمری انرجی مکس میں قدرتی گیس کے حصے کو 15 فیصد کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ اس سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور سی او پی۔ 21 کے لئے بھارت کی عہد بندی پایہ تکمیل تک پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس کے زیادہ استعمال سے فوسل فیول پر انحصار کم ہوگا اور اس کے نتیجے میں درآمدات پر آنے والا خرچ اور درآمدات پر انحصار بھی ہوگا۔
جناب پردھان نے کہا کہ ان کی وزارت ہائیڈروجن ، سی وی جی، ایتھنول بلینڈیڈ پٹرول (ای بی پی) اور ایل این جی سمیت صاف ستھرے اور ہرے بھرے فیول کو زیادہ اختیار اور استعمال کئے جانے پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی او سی ایل جلد ہی اپنی ریفائنری اور ودودرا میں ہائیڈروجن ڈسپنسنگ اسٹیشن کا آغاز کرے گی۔ جناب پردھان نے کہا کہ بھارت نے ملک بھر میں ایتھنول کے پروڈکشن اور تقسیم کے لئے ای۔ 100 پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے اور وہ سال 2025 تک پٹرول میں 20 فیصد ایتھنول بلیڈنگ کے اپنے نشانے کو پورا کرنے کے لئے عہد بند ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ گاڑیوں سے اختراج کو کم کرنے اور صاف ستھرے ماحول کے لئے ڈیزل/ پٹرول گاڑیوں کو سی این جی/ ایل این جی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں موبائل ری فیولنگ یونٹ (ایم آر یو) ایسے علاقوں میں سی این جی کی سپلائی کرنے میں مدد گار ہوگی جہاں یہ پائپ لائن سے نہیں پہنچی ہے یا جہاں پر روایتی سی این جی اسٹیشن قائم کرنے کے لئے زمین کی کمی ہے۔ یہ یونٹ 1500 کلوگرام سی این جی ذخیرہ کرسکتی ہے اور روزانہ 150 سے 200 گاڑیوں میں سی این جی کی بھرائی کرسکتی ہے۔
جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا مقصد انرجی ریٹیلر کا ایک ایسے تصور کی جانب بڑھنا ہے جہاں مختلف قسم کے ٹرانسپورٹ فیول۔ ہائیڈروجن، ڈیزل، پٹرول، سی این جی / سی بی جی، ایل این جی یا ای وی بیٹریوں کو سویپ کرنے کی سہولت ایک ہی مقام پر دستیاب ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-5232
(Release ID: 1725374)
Visitor Counter : 251