وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے پونے کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی  میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا؛حکومت کی جانب سے امداد کا بھی اعلان کیا

Posted On: 07 JUN 2021 8:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 جون 2021،       وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پونے مہاراشٹر  کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے  ہونے والے جانی نقصان پر رنج و غم  کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نےحکومت کی جانب سے امداد کا بھی اعلان کیا۔

وزہراعظم نے کہا ’’ پونے مہاراشٹر کی فیکٹری میں  آتشزدگی کی وجہ سے  ہونے والے جانی نقصان پر  مجھے بہت دکھ ہواہے۔ غمزدہ خاندانوں کے لئے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

وزیراعظم نے پونے، مہاراشٹر کی  صنعتی اکائی میں آتشزدگی   میں  مرنے والے ہر فرد  کے قریبی رشتے دار کے لئے  پی ایم این آر ایف  سے دولاکھ  روپے  اور زخمی ہونے والوں کے لئے 50 ہزار  روپے کی سرکاری امداد کا اعلان  کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2021۔06۔07)

U-5234                          



(Release ID: 1725358) Visitor Counter : 126