صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ٹیکہ کاری سے متعلق افواہوں کا خاتمہ


تمل ناڈو کو 2 جون 2021 تک ایک کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکوں کی خوراک  تقسیم کی جاچکی ہیں

ریاست کے پاس ابھی بھی 7.24 لاکھ ٹیکوں کی خوراک دستیاب ہے ، جنہیں استعمال کیا جانا  ہے

حکومت ہند کی جانب سے تمل ناڈو کو 18.36 لاکھ بالکل مفت ٹیکوں کی خوراک 15 جون سے 30 جون 2021 تک  دستیاب کرائی جائے گی

اس کے علاوہ، ماہ جون 2021 میں 18 تا 44 سال کی آبادی کی ٹیکہ کاری کاری کے لئے 16.83 لاکھ ٹیکوں کی خوراک ریاست کے ذریعے براہ راست خریداری کے لئے دستیاب ہے

Posted On: 03 JUN 2021 5:51PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،03 جون، 2021 /

بھارت سرکار ’’جامع حکومت‘‘ نظریہ کے تحت  اس سال  16 جنوری 2021 سے ایک مؤثر ٹیکہ کاری مہم  کے لئے ریاستوں ور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کررہی ہے۔ ٹیکوں کی خوراک کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے، مرکزی سرکار ٹیکہ مینو فیکچررز کے ساتھ مسلسل رباطہ بنائے ہوئے ہے اور یکم مئی 2021 سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مختلف خریداری کے متبادل کھولے ہیں۔

  کچھ ایسی میڈیا رپورٹیں سامنے آئی ہیں جن میں ظاہر کیا گیا ہے کہ تمل ناڈو میں ٹیکوں کی خوراک کی کمی ہے۔ یہ رپورٹیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور بے بنیاد ہیں۔

تمل ناڈ وکو 2 جون تک کووڈ ٹیکوں کی ایک کروڑ سے زیادہ خوراکیں تقسیم کی جاچکی ہیں، جن میں  سے 93.3 لاکھ ٹیکوں  کی خوراک استعمال کی جاچکی ہے۔ فی الحال ریاست کے پاس مجموعی طور پر 7.24 لاکھ خوراک موجود ہیں۔ تمل ناڈو کو جون 2021 کے پہلے اور دوسرےپندھواڑے کے لئے بھارت سرکار کے چینل سے ریاست کو دستیاب مفت ٹیکوں کی کل خوراک کی معلومات بھی فراہم کرائی گئی ہے۔ یکم جون  2021 سے 15 جون 2021 تک بھارت سرکار کے چینل کے ذریعے  تمل ناڈو کے لئے مجموعی طور پر 7.48 لاکھ ٹیکوں کی خوراکیں دستیاب تھیں اور 15 جون سے 30 جون 2021 تک بھارت سرکار کے چینل کے توسط سے تمل ناڈو کے لئےاضافی طور پر 18.36 لاکھ ٹیکے دستیاب ہیں۔؎

یہ تخصیص ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی کووڈ ٹیکوں کی کل دستیابی اور اوسطاً کھپت پر مبنی ہے۔  18 تا 44 سال کی عمر کے لئے نئی  نرم قیمتیں  اور تیز رفتارکووڈ-19 قومی ٹیکہ کاری حکمت عملی کے تحت ریاست کے لئے دستیاب خوراک  کی تعدادکے سلسلے میں تمل ناڈو کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا ہے۔  جون 2021  کے مہینے میں 18 تا 44 سال کی آبادی کی ٹیکہ کاری کے لئے  تیسرے مرحلے مجموعی طور پر 16.83 لاکھ ٹیکوں کی خوراک دستیاب ہے۔

*****

ش ح۔ ن ر (05.06.2021)

U NO:5155

 



(Release ID: 1724644) Visitor Counter : 169