ریلوے کی وزارت

صفر کاربن اخراج کے ساتھ ہندوستانی ریلوے دنیا میں ’’سب سے بڑی سبز ریلوے‘‘ بننے کی راہ پر


ریلوے بڑے پیمانے پر بجلی کاری، پانی اور کاغذ کے تحفظ سے لیکر ریلوے کی پٹریوں پر جانوروں کو زخمی ہونے سے بچانے سمیت کئی قدموں سے ماحولیات میں معاون بننا چاہتی ہے

39 ورکشاپ، 7 پیداواری اکائیوں، 8 لوکو شیڈ اور ایک اسٹور ڈپو کو ملا ’گرین کو سرٹیفائیڈ‘؛ ان میں 2 پلیٹینم، 15 گولڈ اور 18 سلور ریٹنگ شامل ہیں

19 ریلوے اسٹیشنوں کو 3 پلیٹینم، 6 گولڈ اور 6 سلور ریٹنگ سمیت گرین سرٹیفکیشن بھی حاصل ہوئے

600 ریلوے اسٹیشنوں کو گزشتہ دو سال میں ماحولیات سے متعلق نظام کے نفاذ کے لیے آئی ایس او: 14001 سے سرٹیفائی کیا گیا

Posted On: 04 JUN 2021 3:59PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے (آئی آر) دنیا میں سب سے بڑی سبز ریلوے بننے کے لیے مشن کے طور پر کام کر رہی ہے اور سال 2030 سے پہلے ’’صفر کاربن اخراج‘‘ بننے کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔ ریلوے نئے بھارت کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے معاملے میں ماحولیات دوست، بہتر، کفایتی، مقررہ وقت کے اندر اور مسافروں کے ساتھ ساتھ مال ڈھونے والی جدید گاڑی بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہندوستانی ریلوے بڑے پیمانے پر بجلی کاری، پانی اور کاغذ کے تحفظ، ریلوے کی پٹریوں پر جانوروں کو زخمی ہونے سے بچانے سے جڑے قدموں سے ماحولیات کے تئیں مددگار ہو رہی ہے۔

سال 2014 کے بعد سے ریلوے کی بجلی کاری تقریباً 10 گنا بڑھ گئی ہے، جو ماحولیات دوست ہے اور اس سے آلودگی میں کمی ہوتی ہے۔ بجلی کاری کے اقتصادی فوائد کو تیزی سے حاصل کرنے کے لیے، ریلوے نے براڈ گیج روٹ کی 100 فیصد بجلی کاری کے لیے دسمبر 2023 تک بجلی کاری سے متوازن براڈ گیج (بی جی) روٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہیڈ آن جنریشن سسٹم، بایو ٹوائلیٹ اور ایل ای ڈی لائٹ ٹرین کوسفر کو ایسے بہتر وسیلہ میں بدلتے ہیں، جو مسافروں کے لیے آرامدہ ہونے کے ساتھ ہی ماحولیات کے تئیں حساس بھی ہو۔

آئی آر کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کو طویل مدتی کم کاربن روڈ میپ کے ساتھ ایک کم کاربن والے گرین ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی شکل میں تیار کیا جا رہا ہے، جو اسے زیادہ توانائی سے بھرپور اور کاربن دوست تکنیکوں اور طور طریقوں کو اپنانے کے قابل بناتے ہیں۔ آئی آر دو ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پروجیکٹوں- لدھیانہ سے دنکنی (1875 کلومیٹر) تک مشرقی گلیارہ (ای ڈی ایف سی) اور دادری سے جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ (1506 کلومیٹر) تک مغربی گلیارہ (ڈبلیو ڈی ایف سی) کو نافذ کر رہا ہے۔ ای ڈی ایف سی کے سونن نگر- دنکنی (538 کلومیٹر) حصے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ میں لاگو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آئی آر کا نیٹ ورک اور اس کی پہنچ نے وبائی مرض میں غذائی اشیاء اور آکسیجن جیسے مال کی آمد ورفت کو یقینی بنایا، جو سڑک سے نقل و حمل کے مقابلے زیادہ ماحولیات دوست ہے۔ اپریل 2021 سے مئی 2021 کے دوران ہندوستانی ریلوے نے 73 لاکھ ٹن غذائی اجناس کی سپلائی کی اور 241 لدی ہوئی آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے آپریشن کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں 15046 ٹن آکسیجن سے بھرے 922 ٹینکروں کو اپنی منزل تک پہنچایا۔

گرین سرٹیفکیشن اور ماحولیات کے انتظام کے نظام کا نفاذ:

آئی آر اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے درمیان آئی آر پر سبز پہل کی سہولت کے لیے جولائی 2016 میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے تھے۔  39 ورکشاپ، 7 پیداواری اکائیوں، 8 لوکو شیڈ اور ایک اسٹور ڈپو کو ’گرین کو‘ سرٹیفکیشن حاصل ہو چکا ہے۔ ان میں 2 پلیٹینم، 15 گولڈ اور 18 سلور ریٹنگ شامل ہیں۔

گرین سرٹیفکیشن میں بنیادی طور پر توانائی کے تحفظ کے لیے اقدام، قابل تجدید توانائی کا استعمال، گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی، پانی کا تحفظ، فضلے کا انتظام، میٹریل کنزرویشن، ری سائیکلنگ وغیرہ جیسے ماحولیات کو براہ راست متاثر کرنے والے پیمانوں کے تخمینوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ 19 ریلوے اسٹیشنوں نے بھی 3 پلیٹینم، 6 گولڈ اور 6 سلور ریٹنگ کے ساتھ گرین سرٹیفکیشن حاصل کر لیا ہے۔ ریلوے کی 27 دیگر عمارتیں، دفاتر، احاطے اور دیگر اداروں کو بھی 15 پلیٹینم، 9 گولڈ اور 2 سلور ریٹنگ سمیت گرین سرٹیفکیشن مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ، گزشتہ دو سال میں 600 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کو ماحولیات کے انتظام کے نظام کے نفاذ کے لیے آئی ایس او: 14001 کے لیے سرٹیفائی کیا جا چکا ہے۔ کل 718 اسٹیشنوں کی آئی ایس او:  14001 کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔

ہندوستانی ریلوے نے اپنے خطرے کے اندازہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروٹوکال میں ماحولیاتی تبدیلی کی خصوصیات کو شامل کیا ہے۔ ایک ادارہ کے طور پر ریلوے خطرے کے انتظامات اور اپنے اثاثوں، روٹوں اور سرمایہ کاریوں کے بارے میں صحیح سوال پوچھنے کے لیے تیار ہے۔ آئی آر کی کئی پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی سرکردہ انتظامیہ مشترکہ فہم کے لیے متعلقین کے ساتھ گفت و شنید کر رہی ہے، جو طویل مدتی صحت اور تنظیموں کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

آئی آر اور ذیلی اکائیوں کے ذریعے شائع کردہ ماحولیاتی استحکام رپورٹ ہر سال حکمت عملیوں کو بیان کرنے والی دستاویز تیار کرتی ہے اور اس میں ماحولیاتی تبدیلی، بنیادی مسائل اور ان سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے قدموں پر زور دیا جاتا ہے۔ اس سے ریلوے کو ماحولیاتی تبدیلی پر پیرس معاہدہ، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف اور قومی آفات کے انتظام کی اسکیموں جیسے حکومت کے وعدوں کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہندوستانی ریلوے کے مختلف شعبوں میں انجینئر، آپریٹر اور پلانرز اور تعمیراتی اکائیوں کو لگاتار الگ الگ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بین الاقوامی اثاثہ کے منتظمین، ریلوے آپریٹرز، رولنگ اسٹاک انجینئروں، منظرنامے کے منصوبہ کار اور دیگر کے ذریعے اپنائے گئے واضح نقطہ نظر کی مشاورتی رپورٹوں کے توسط سے مطالعہ کیا گیاہے۔ آئی آر کے اپنے حقائق اور زمینی صورتحال سے میل کھانے والی مناسب ترجمانی ان ممکنہ اور سامنے آ رہی چنوتیوں کے لیے محکمہ جاتی منتظمین کی کوششوں کو موافق بناتی ہے۔

ماحولیاتی استحکام کی رپورٹ پر کتابچہ کا لنک

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5140



(Release ID: 1724617) Visitor Counter : 296