امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز کے ذریعے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح کہ آبادی کے انتہائی خطرے والے اور اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کو این ایف ایس اے راشن کارڈ جاری کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائیں

Posted On: 03 JUN 2021 10:35AM by PIB Delhi

 

کووڈ-19 وبائی مرض کے موجودہ حالات کے مدنظر قومی غذائی تحفظ قانون کے تحت یہ ضروری ہو گیا ہے کہ انتہائی خطرے والے اور اقتصادی طور پر سب سے کمزور طبقہ کے لوگوں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں اس قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

غذائی اور عوامی تقسیم کے محکمہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 2 جون، 2021 کو یہ صلاح جاری کی ہے کہ وہ ایک خصوصی مہم شروع کریں، تاکہ شہری اور دیہی علاقوں کی آبادی کے انتہائی خطرے والے اور اقتصادی طور پر انتہائی کمزور طبقہ کی شناخت ہو اور انہیں قومی غذائی تحفظ قانون (این ایف ایس اے) راشن کارڈ دیے جائیں۔ اس خصوصی مہم میں ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنی اپنی این ایف ایس اے حد کے تحت بچی گنجائش کو پورا کریں گے۔

محکمہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ معاشرہ کے خطرے والے اور انتہائی کمزور طبقہ تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ اس طبقہ میں بے گھر لوگ، کچرا چننے والے لوگ، پھیری والے، رکشہ چلانے والے اور دیگر لوگ شامل ہیں۔ این ایف ایس اے کے تحت اہل افراد/گھروں کی شناخت کرنے اور انہیں راشن کارڈ مہیا کرانے کی ذمہ داری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہے۔

ایڈوائزری کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5109


(Release ID: 1724190) Visitor Counter : 254