بجلی کی وزارت
ہندوستان اور برطانیہ نے ، جاری 12ویں چیف انرجی منسٹریل میں ،صنعتی توانائی کارکردگی کو فروغ دینے کی غرض سے، نئے سلسلے کا آغاز کیا
سرکار کا مقصد،سبز ٹکنالوجیوں کو اپنانا اور کم –کاربن والے صنعتی مادوں کے لئے،مطالبے کو بڑھاوا دیناہے
Posted On:
03 JUN 2021 12:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 جون2021: ہندوستان نے برطانیہ کی سرکار کے ساتھ مل کر ، 12ویں چیف توانائی منسٹریل ( سی ای ایم) میں ، صنعتی توانائی کارکردگی کو فروغ دینے کی غرض سے، ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے ۔ یہ کام، صاف توانائی منسٹریلز (سی ای ایم )- صنعتی ڈیپ ڈی کاربونائزیشن اقدام ( آئی ڈی ڈی آئی ) کے تحت کیا جائے گا،جس میں یو این آئی ڈی او کے ذریعہ تعاون بھی حاصل ہوگا۔ یہ 12واں سی ای ایم 31، مئی سے جاری ہے اور یہ 6 جون 2021 تک جاری رہے گا۔
آئی ڈی ڈی آئی اقدام کی حمایت جرمنی اور کناڈا کررہے ہیں نیز توقع ہے کہ اس میں مزید ممالک بھی جلد شامل ہوجائیں گے۔اس کا مقصد سبز ٹکنالوجیوںکو داخل کرنا اورکم کاربن والے صنعتی مواد کے مطالبے کو بڑھاو ا دینا ہے۔ بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے اجاگر کیا کہ ہندوستان جی ڈی پی کے فی یونٹ پر مضرصحت گیس کی شدت میں تخفیف کرنے کے تئیں پُر عز م ہے ،جسے سن 2030 تک 33سے 35 فیصد کرنے کا ہدف ہے۔ یہ عہد ، لوہے اورفولاد،سیمنٹ اور پیٹرو کیمکلز جیسے توانائی کے وسیع شعبوں میں، کم کاربن والی ٹکنالوجیوں کی موثر تنصیب پر مبنی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مطالبے کے ضمن میں توانائی میں سرکاری پالیسیوں کے نتیجے میں نمایاں بچت سامنے آئی ہے۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 5100
(Release ID: 1724005)
Visitor Counter : 238