کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

حکومت کی گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے کی کوششوں سے کووڈ-19 کے علاج میں کام آنے والی دواؤں کی سپلائی اور مانگ میں توازن یقینی بنا ہے


اکیس اپریل سے تیس مئی 2021 کے درمیان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو ریمڈیسیور کے 98.87 لاکھ انجکشن الاٹ کئے گئے ہیں

ریمڈیسیور کی پیداوار میں دس گنا اضافہ ہوا ہے

گیارہ مئی سے تیس مئی 2021 کے درمیان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو ایمفوٹیریسین بی کے 270060 انجکشن الاٹ کئے گئے

کووڈ-19 سے متعلق دواؤں کی دستیابی کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے

Posted On: 01 JUN 2021 4:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم جون2021 ۔ مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج کہا کہ حکومت کی مسلسل گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے کی کوششوں کے سبب ملک بھر میں کووڈ کے علاج میں کام آنے والی دواؤں کی سپلائی اور مانگ میں توازن قائم ہوگیا ہے۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ 21 اپریل سے 30 مئی 2021 کے درمیان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی علاقوں کو ریمڈیسیور کے 98.87 لاکھ انجکشن (وائل) الاٹ کئے گئے ہیں۔ مانگ کے مقابلے میں خاطرخواہ سپلائی کے لئے ریمڈیسیور کی پیداوار 10 گنا بڑھا دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہم جون کے آخر تک 91 لاکھ انجکشنوں کی سپلائی کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ انھوں نے جانکاری دی کہ سپلا نے 25 اپریل سے 30 مئی 2021 تک ٹوسیلیزومیب کے 400 ایم جی کے 11000 انجکشن اور 80 ایم جی کے 50000 انجکشن درآمد کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم او ایچ ایف ڈبلیو کو مئی میں 400 ایم جی کے 1002 انجکشن اور 80 ایم جی کے 50024 انجکشن امداد کے طور پر موصول ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 80 ایم جی کے 20000 انجکشن اور 200 ایم جی کے 1000 انجکشن جون میں پہنچنے کا امکان ہے۔

جناب گوڑا نے بتایا کہ ایمفوٹیریسین بی کے تقریباً 270060 انجکشن 11 مئی سے30 مئی 2021 کے دوران ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو الاٹ کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ذریعے بنائے گئے 81651 انجکشنوں کی سپلائی مئی کے پہلے ہفتے میں ریاستوں کو کی گئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ کووڈ کے علاج میں کام آنے والی ڈیکسامیتھاسون، میتھائل پریڈنیسولون، اینوکساپیرین، فیویپیراویر، آئیورمیکٹین، ڈیکسامیتھاسون ٹیبلٹس جیسی جیسی دیگر دواؤں کے پروڈکشن، سپلائی اور اسٹوریج کی صورت حال کا ہفتہ واری بنیادی پر جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیداوار بڑھ گئی ہے اور مانگ پوری کرنے کے لئے اسٹاک دستیاب ہے۔

جناب گوڑا نے یقین دلایا کہ حکومت دواؤں کی مانگ پوری کرنے کے لئے موجودہ اور نئے مینوفیکچررس کے ساتھ کووڈ-19 کے علاج میں کام آنے والی دواؤں کی دستیابی کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.5050



(Release ID: 1723528) Visitor Counter : 172