صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت کے یومیہ نئے معاملے گھٹ کر 1.65 لاکھ کی سطح پر آئے، لگاتار گراوٹ کا رجحان بناہوا ہے


پچھلے 46 دنوں میں یومیہ نئے معاملے سب سے کم آئے

پچھلے 24 گھنٹے میں 1,14,216تک گھٹے معاملے، فعال معاملات گھٹ کر 21,14,508 رہ گئے

لگاتار 17ویں دن صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد نئےمعاملوں سے زیادہ رہی

صحتیابی کی شرح پھر بڑھ کر 91.25 فیصد ہوگئی

8.02 فیصد کی یومیہ پازیٹیو ریٹ کے ساتھ لگاتار چھٹے دن 10فیصد  سے کم رہی پازیویٹی کی شرح

جانچ کی صلاحیت میں خاصا اضافہ ہوا، ابھی تک کُل 34.3 کروڑ جانچ ہوئی

پچھلے 24 گھنٹے میں 30.35 لاکھ سےزیادہ (30,35,749) ویکسین کی ڈوز دی گئی

Posted On: 30 MAY 2021 10:28AM by PIB Delhi

نئی دہلی:30مئی،2021۔بھارت میں فعال معا ملات کی تعداد میں لگاتار گراوٹ دیکھنے  کو مل رہی ہے۔ فعال معاملات میں ایک بار پھر کمی آئی۔  اس ضمن میں آج فعال معاملات 21,14,508 درج کیے گئے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں فعال معاملات میں 1,14,216 کی کُل گراوٹ دیکھنے کو ملی اور ملک کے کُل پازیٹیو معاملوں کے مقابلے میں صرف 7.58 فیصد فعال معاملات ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YSEL.jpg

یومیہ نئے معاملوں میں لگاتار گراوٹ کے تحت ملک میں لگاتار تین دن دو لاکھ سے کم یومیہ معاملے درج کیے گئے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں یومیہ 1,65,553 نئے معاملے درج کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021QRA.jpg

لگاتار 17ویں دن بھارت میں صحتیاب ہونے والے یومیہ مریضوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے میں زیادہ رہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 2,76,309 افراد صحتیاب ہوئے۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے  میں 1,10,756 زیادہ لوگ ٹھیک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UZQA.jpg

وبا کی شروعات کے بعد کُل متاثرہ افراد میں سے 2,54,54,320 لوگ کووڈ-19 سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 2,76,309 لوگ ٹھیک ہوئے۔ یہ کُل 91.25 فیصد صحتیابی کی شرح کے برابر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BQN2.jpg

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کُل 20,63,839ٹیسٹ کیے گئے  اور بھارت میں ابھی تک کُل 34.31 کروڑ جانچ کی جاچکی ہیں۔

اگرچہ ملک بھر میں جانچ کی تعداد بڑھ چکی ہے لیکن معاملوں کی ہفتہ واری پازیٹیویٹی شرح میں گراوٹ جاری ہے۔ ہفتہ واری پازیٹیویٹی کی شرح فی الحال 9.36فیصد کی سطح پر ہے۔ وہیں یومیہ پازیٹیویٹی کی شرح میں کمی آئی ہے اور یہ آج 8.02 فیصد رہی۔ یہ لگاتار چھٹے دن 10فیصد سے کم بنی ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GM2Z.jpg

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج ملک میں لگائی گئی کووڈ-19 ویکسین خوراک کی کُل تعداد  21.20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔

آج صبح 7 بجے تک درج اندازہ لگائے گئے اعداد وشمار کے تحت 30,07,831 سیشنوں کے ذریعے ویکسین کی کُل 21,20,66,614 خوراک دی جاچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ویکسین کی 30.35 لاکھ سے زیادہ(30,35,749) خوراک دی گئی ہیں۔

اس کی تفصیل درج ذیل ہے:

ایچ سی ڈبلیو

پہلی خوراک

98,62,777

دوسری خوراک

67,72,792

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,55,59,932

دوسری خوراک

84,89,241

عمر گروپ 44-18 سال

پہلی خوراک

1,83,43,505

دوسری خوراک

9,429

عمر گروپ 45 سے 60 برس

پہلی خوراک

6,54,11,045

دوسری خوراک

1,05,27,297

60 برس سے زیادہ

پہلی خوراک

5,84,40,218

دوسری خوراک

1,86,50,378

کُل میزان

21,20,66,614

 

 

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4983



(Release ID: 1723128) Visitor Counter : 157