شہری ہوابازی کی وزارت

نو پرمیشن –نو ٹیک آف کے مطابق ڈرون آپریشن کے لئے 166مزید گرین زون مقامات کو منظوری

Posted On: 29 MAY 2021 4:01PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت نے این پی این ٹی یعنی نوپرمیشن –نوٹیک آف پر عمل کرنے والے ڈرون آپریشن کو منظوری دے دی ہے۔حکومت نے  یہ منظوری ڈرون آپریشن کو آرام دہ بنانے ،اسے معمول کے مطابق کرنے اور اس کے استعمال کو بڑھاوا دینے کے لئے 166مزید گرین زون مقامات کو منظوری دی ہے۔ منظور شدہ مقامات پر گراؤنڈ لیول (اے جی ایل)سے 144فٹ اُوپر ڈرون کے استعمال کی اجازت ہے۔یہ پہلے سے منظور شدہ66گرین زون کے علاوہ ہیں۔منظور شدہ گرین زون مقامات کی فہرست کو ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم (https://digitalsky.dgca.gov.in).پر دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی جی سی اے کے مطابق این پی این ٹی یا نوپرمیشن-نو ٹیک  آف پر عمل آوری کے تحت ہر ریموٹلی پائیلیٹیڈ ایئر کرافٹ (نینو کو چھوڑ کر)کو ہندوستان میں آپریشن سے پہلے ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم کی توسط سے قانونی منظوری حاصل کرنی ہوتی ہے۔ اس التزام کے تحت استعمال کنندگان کو آن لائن پورٹل پر رجسٹرڈ کرنا لازمی ہے، جو دور سے اڑائے جانے والے طیارے کے لئے قومی انسان کے بغیر آمدورفت نظم سسٹم (این یو ٹی ایم ایس)کی شکل میں کام کرتا ہے۔ ان منظور شدہ گرین زون میں اڑان بھرنے کےلئے صرف ڈیجیٹل اسکائی پورٹل یا ایپ کے توسط سے اڑانوں کے اوقات اور مقام کی اطلاع دینی ضروری ہے۔

گرین زون مقامات پر ڈرون اڑانے  12مئی 2021ء سے اَن مینڈ ایئر کرافٹ سسٹم (یو اے ایس )ضابطہ 2021ء کے مطابق ہوں گی اور وزارت شہری ہوابازی کے ذریعے دیگر ضروری احکامات ؍ضوابط پر عمل کریں گی۔

منظور شدہ گرین زون مقامات کی ریاست وار فہرست:

 

ریاست

مقامات کی تعداد

آندھرا پردیش

04

چھتیس گڑھ

17

گجرات

02

جھارکھنڈ

30

کرناٹک

06

مدھیہ پردیش

24

مہاراشٹر

22

اُڈیشہ

30

پنجاب

01

راجستھان

06

تمل ناڈو

07

تلنگانہ

09

اُترپردیش

08

 

Click here for the list of approved green zone sites with location names.

********

ش ح۔ج ق۔ن ع

(29.05.2021)

(U: 4961)



(Release ID: 1722839) Visitor Counter : 262