وزارت خزانہ
جی ایس ٹی کونسل کی 43 ویں میٹنگ کی سفارشات
ایمفو ٹیریسن – بی سمیت کووڈ – 19 سے متعلق طبی اشیاء کو مفت تقسیم کے لئے 31 اگست، 2021 ء تک آئی جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کیا گیا
ایمفو ٹیریسن – بی کو کسٹمز ڈیوٹی سے بھی مستثنیٰ کیا گیا
ٹیکس دہندگان کو ریٹرن بھرنے میں تاخیر پر لیٹ فیس سے متعلق مستقبل کی مدت کے لئے بھی لیٹ فیس کو معقول بنایا گیا
مالی سال 21-2020 ء کے لئے سالانہ ریٹرن کو آسان بنایا گیا
Posted On:
28 MAY 2021 9:29PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 28 مئی / جی ایس ٹی کونسل کی 43 ویں میٹنگ خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی ۔ اس میٹنگ میں خزانے اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے علاوہ ، خزانے کی وزارت اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔
جی ایس ٹی کونسل نے اشیاء اور خدمات کی سپلائی سے متعلق جی ایس ٹی شرحوں میں مندرجہ ذیل تبدیلی اور جی ایس ٹی قانون اور ضابطوں سے متعلق تبدیلیوں کی مندرجہ ذیل سفارش کی ہیں :
کووڈ – 19 سے متعلق راحت
- کووڈ – 19 سے متعلق ایک راحتی اقدام کے طور پر کووڈ – 19 سے متعلق اشیاء جیسے طبی آکسیجن ، آکسیجن کنسنٹریٹرس اور آکسیجن کو ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کرنے والے دیگر سامان ، تشخیص کے لئے مخصوص ٹسٹ کٹ اور کووڈ – 19 کی ویکسین وغیرہ کو آئی جی ایس ٹی سے پوری طرح مستثنیٰ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ یہاں تک کہ اگر ادائیگی کی بنیاد پر درآمد کی گئی ہوں ، جنہیں حکومت کو عطیہ کرنا ہو یا کسی ریاستی اتھارٹی یا ریلیف ایجنسی کی سفارش پر منگائی گئی ہوں ، انہیں بھی مستثنیٰ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ یہ استثنیٰ 31 اگست ، 2021 ء تک جاری رہے گا ۔ اس سے پہلے ، اِن اشیاء کو آئی جی ایس ٹی سے ، اُس صورت میں استثنیٰ حاصل تھا ، جب کہ انہیں تقسیم کرنے کے لئے مفت درآمد کیا گیا ہو ۔ یہ استثنیٰ بھی 31 اگست ، 2021 ء تک جاری رہے گا ۔ قابلِ ذکر ہے کہ اِن اشیاء کو بنیادی کسٹمز ڈیوٹی سے پہلے ہی مستثنیٰ کیا جا چکا ہے ۔ اِس کے علاوہ ، بلیک فنگس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ایمفو ٹیریسن – بی کو بھی آئی جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کر دیا گیا ہے ۔
( کووڈ – 19 کی انقلابی اشیاء میں مزید راحت 8 جون ، 2021 ء کو وزراء کے گروپ کی رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد )
- جہاں تک انفرادی اشیاء کا تعلق ہے ، کوو ڈ- 19 سے متعلق انفرادی اشیاء پر مزید راحت دینے کی خاطر فیصلہ کرنے کے لئے وزیروں کا ایک گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ گروپ 8 جون ، 2021 ء تک اپنی رپورٹ پیش کر د ے گا ۔
اشیاء پر دیگر راحت
- ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے لمفیٹک فیلاریسز ( ایک وباء ) کے خاتمے کے لئے جاری پروگرام میں مدد کے پیش نظر ڈائیتھل کاربامازائن ( ڈی ای سی ) گولیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فی صد سے گھٹا کر 5 فی صد کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
- جی ایس ٹی شرحوں سے متعلق وضاحتی ترمیمات کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔ ان میں سے اہم یہ ہیں -
- مرمت کے بعد دو بارہ درآمد کی گئی اشیاء کی مرمت کی قدر پر آئی جی ایس ٹی کا نفاذ ۔
- اسپرنکلرس / ڈرپ اریگیشن نظام میں کام آنے والے ساز و سامان پر ضابطہ 8424 ( نوزل / لیٹرلس ) کے تحت جی ایس ٹی کی شرح 12 فی صد نافذ ہو گی ، چاہے اِن اشیاء کو الگ الگ فروخت کیا جائے ۔
خدمات
- آنگن واڑی سمیت کسی بھی تعلیمی ادارے کو فراہم کی گئی خدمات ( جو اسکول سے پہلے کی تعلیم فراہم کرتے ہیں ) ، دوپہر کے کھانے سمیت خوراک کی خدمات فراہم کرنا ، جو حکومت کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ، جی ایس ٹی کے نفاذ سے مستثنیٰ رہے گا ، چاہے اِس سپلائی کی فنڈنگ حکومت کی گرانٹس سے کی جائے یا کارپوریٹ کے عطیات سے کی جائے ۔
- وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ خدمات داخلہ امتحان سمیت امتحانات کے لئے ، جس میں امتحان کی فیس لی جاتی ہے ، نیشنل بورڈ آف ایگزامنیشن ( این بی ای ) یا اسی طرح کے مرکزی یا ریاستی تعلیمی بورڈ کے ذریعے فیس لی جاتی ہے ، وہ بی جی ایس ٹی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔
- متعلقہ نوٹفکیشن میں ایک خاص ضابطے کے لئے مناسب تبدیلی کرنے کی خاطر یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ زمین کے مالک پروموٹر جی ایس ٹی کے قرض کو استعمال کر سکتے ہیں اور ڈیولپر پرموٹر ، اِس طرح کے اپارٹمنٹ ، جو بعد میں زمین کے پرموٹر کو فروخت کئے گئے ہوں، اُن پر جی ایس ٹی ادا کی گئی ہے ۔ ڈیولپر پرموٹر کو ، ایسے اپارٹمنٹ سے متعلق تکمیل کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے وقت یا اس سے پہلے کسی بھی وقت ایسے اپارٹمنٹ پر جی ایس ٹی ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔
- شہری ہوا بازی کے سیکٹر کے یونٹوں کو فراہم کی گئی ایم آر او کی طرح بحری جہازوں / کشتیوں کو بھی ایم آر او کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ملک کی جہاز رانی کی ایم آر او کےمقابلے غیر ملکی ایم آر او کے لئے برابر کے مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔
- بحری جہازوں / کشتیوں کے تعلق سے ایم آر او خدمات پر جی ایس ٹی کو گھٹاکر 5 فی صد کیا جائے ( 18 فی صد سے ) ۔
- بحری جہازوں / کشتیوں کے تعلق سے ایم آر او خدمات کی سپلائی کے لئے بی 2 بی پی او ایس خدمات حاصل کرنے والے کے مقام پر منحصر ہو گا ۔
- یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ حکومت / مقامی اتھارٹی کے لئے گندم / دھان کا آٹا بنانے والی مل کے ذریعے خدمات کی فراہمی پر ، جو پی ڈی ایس کے تحت ، ایسے آٹے یا چاول کو تقسیم کیا جانا ہے ، جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ البتہ یہ 25 فی صد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے ، ورنہ ایسی سپلائی پر 5 فی صد کا جی ایس ٹی نافذ ہو گا ۔
- سڑک کی تعمیر کے لئے التواء میں پڑی ادائیگی کی قسطوں سے متعلق بندھی ہوئی رقم کو خدمات کے طور پر جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا ۔
- وضاحت کی جاتی ہے کہ ‘ روپ وے ’ کی تعمیر کے ذریعے ایک سرکاری اکائی کو دی گئی خدمات پر 18 فی صد کی شرح سے جی ایس ٹی عائد ہو گا ۔
- اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ حکومت کے ذریعے اپنی کسی کمپنی / پی ایس یو کو بینکوں سے قرض لینے کی خاطر دی گئی ضمانت پر جی ایس ٹی نافذ نہیں ہو گا ۔
تجارت میں آسانی کے لئے اقدامات
1 ۔ التواء میں پڑے ریٹرن پر لیٹ فیس سے متعلق ٹیکس دہندگان کو راحت پہنچانے کی معافی اسکیم :
ٹیکس دہندگان کو جولائی ، 2017 ء سے اپریل ، 2021 ء کی مدت کے لئے فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی داخل نہ کرنے پر لیٹ فیس میں کمی / معافی کے ذریعے راحت فراہم کی گئی ہے ، جو مندرجہ ذیل ہے :
- ٹیکس دہندگان کے لئے ، جن پر مذکورہ ٹیکس مدت کے لئے ٹیکس واجب نہیں ہے ، لیٹ فیس فی ریٹرن زیادہ سے زیادہ 500 روپئے تک محدود کر دی گئی ہے ( سی جی ایس ٹی اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 250 – 250 روپئے ) ۔
- دیگر ٹیکس دہند گان کے لئے فی ریٹرن لیٹ فیس زیادہ سے زیادہ 1000 روپئے مقرر کی گئی ہے ( سی جی ایس ٹی اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 500 – 500 روپئے ) ۔
لیٹ فیس کی یہ کم شرحیں ، اُس صورت میں نافذ ہوں گی ، اگر مذکورہ ٹیکس مدت کے لئے جی ایس ٹی آر – 3 بی کا ریٹرن یکم جون ، 2021ء سے 31 اگست ، 2021 ء کے درمیان داخل کر دیا جائے ۔
2 ۔ سی جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 47 کے تحت عائد لیٹ فیس کو معقول بنانا ۔
چھوٹے ٹیکس دہندگان پر لیٹ فیس کے بوجھ کو کم کرنے کی خاطر لیٹ فیس کی اوپری حد کو واجب الادا ٹیکس اور ٹیکس دہندگان کے لین دین کی مناسبت سے معقول بنایاجا رہا ہے ۔
- فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی اور فارم جی ایس ٹی آر – 1 داخل کرنے میں تاخیر کے لئے فی ریٹرن لیٹ فیس کو محدود کیا جائے گا :
- جن ٹیکس دہندگان پر کوئی ٹیکس واجب الادا نہیں ہے ، اُن کے لئے جی ایس ٹی آر – 3 بی یا جن کی کوئی سپلائی نہیں ہے ، اُن کے جی ایس ٹی آر – 1 میں تاخیر کے لئے لیٹ فیس کو 500 روپئے تک محدود کر دیا گیا ہے ( 250 سی جی ایس ٹی + 250 ایس جی ایس ٹی ) ۔
- دیگر ٹیکس دہند گان کے لئے :
- ایسے ٹیکس دہندگان کے لئے ، جن کی پچھلے سال سالانہ اوسط لین دین ( اے اے ٹی او ) 1.5 کروڑ روپئے تک رہا ہے ، لیٹ فیس کی حد 2000 روپئے مقرر کی جائے گی ( 1000 روپئے سی جی ایس ٹی + 1000 ایس جی ایس ٹی ) ۔
- ایسے ٹیکس دہندگان کے لئے ، جن کا گذشتہ برس اے اے ٹی او 1.5 کروڑ سے 5 کروڑ روپئے کے درمیان رہا ہے ، لیٹ فیس کو زیادہ سے زیادہ 5000 روپئے تک مقرر کر دیا گیا ہے ( 2500 روپئے سی جی ایس ٹی + 2500 ایس جی ایس ٹی ) ۔
- ایسے ٹیکس دہندگان کے لئے ، جن کا پچھلے سال کا اے اے ٹی او 5 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے ، اُن کے لئے لیٹ فیس زیادہ سے زیادہ 10000 روپئے ہو گی ( 5000 روپئے سی جی ایس ٹی + 5000 ایس جی ایس ٹی ) ۔
- ایسے ٹیکس دہندگان کو ، جن کے لئے ٹیکس کی ادائیگی واجب نہیں ہے ، فارم جی ایس ٹی آر – 4 داخل کرنے میں تاخیر پر لیٹ فیس 500 روپئے تک ہو گی ( 250 سی جی ایس ٹی + 250 ایس جی ایس ٹی ) اور دیگر ٹیکس دہندگان کے لئے یہ فیس 2000 روپئے ہوگی ( 1000 روپئے سی جی ایس ٹی + 1000 ایس جی ایس ٹی ) ۔
- فارم جی ایس ٹی آر – 7 داخل کرنے میں تاخیر پر لیٹ فیس کو کم کرکے 50 روپئے یومیہ ( 25 روپئے سی جی ایس ٹی + 25 روپئے ایس جی ایس ٹی ) اور اس کی فی ریٹرن زیادہ سے زیادہ حد 2000 روپئے ( 1000 روپئے سی جی ایس ٹی + 1000 ایس جی ایس ٹی ) ہو گی ۔
مذکورہ بالا تمام تجاویز آنےوالی ٹیکس مدت کے لئے قابلِ نفاذ ہوں گی ۔
3 ۔ ٹیکس دہندگان کے لئے کووڈ – 19 سے متعلق راحتی اقدامات :
ٹیکس دہندگان کو یکم مئی ، 2021 ء کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت ٹیکس دہندگان کو پہلے سے فراہم کردہ امدادی اقدامات کے علاوہ ، ٹیکس دہندگان کو درج ذیل مزید نرمیاں فراہم کی جارہی ہیں:
A ۔ چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لئے ( اوسط کاروبار 5 کروڑ روپے تک)
- مارچ اور اپریل 2021 ء ٹیکس کی مدت:
- فارم جی ایس ٹی آر -3 بی یا پی ایم ٹی 06 چالان جمع کروانے کی مقررہ تاریخ سے پہلے 15 دن کے لئے سود کی شرح صفر ہو گی ، جب کہ مارچ ، 2021 ء میں 45 دن کے لئے اور اور اپریل ، 2021 ء کے 30 دن کے لئے سود کی شرح کو کم کرکے 9 فی صد کر دیا گیا ہے ۔
- ٹیکس مدت مارچ / کیو ای مارچ ، 2021 ء اور اپریل ، 2021 ء کی ٹیکس مدت کے لئے فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی داخل کرنے میں بالترتیب 60 دن کی تاخیر اور 45 دن کی تاخیر کے لئے لیٹ فیس کو معاف کر دیا گیا ہے ۔
- سی ایم پی – 08 نے کمپوزیشن ڈیلروں کے ذریعے کیو ای مارچ ، 2021 ء کا اسٹیٹمنٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ کے بعد پہلے 15 دن تک سود کی شرح صفر رہے گی اور اس کے بعد مزید 45 دن تک سود کی شرح 9 فی صد کر دی گئی ہے ۔
- مئی ، 2021 ء ٹیکس مدت کے لئے :
- فارم جی ایس ٹی آر -3 بی میں ریٹرن داخل کرنے یا پی ایم ٹی 06 چالان جمع کرنے کی مقررہ تاریخ سے پہلے 15 دن کے لئے سود کی شرح صفر ہو گی ، جب کہ اس کے بعد تاخیر پر سود کی شرح 9 فی صد کر ہو گی ۔
- ماہانہ ریٹرن بھرنے والے ٹیکس دہندگان کے لئے فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی میں ریٹرن داخل کرنے میں تاخیر کے لئے فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے 30 دن تک لیٹ فیس نہیں لی جائے گی ۔
B ۔ بڑے ٹیکس دہندگان کے لئے ( جن کا اوسط کاروبار 5 کروڑ روپئے سے زیادہ کا ہے )
- مئی ، 2021 ء کی ٹیکس مدت کے لئے فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی ریٹرن داخل کرنے کی مقررہ تاریخ کے 15 دن بعد 9 فی صد کی شرح سے سود لیا جائے گا ۔
- مئی ، 2021 ء کی ٹیکس مدت کے لئے فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی میں ریٹرن داخل کرنے میں مقررہ تاریخ سے 15 دن کے التواء کے لئے لیٹ فیس نہیں لی جائےگی ۔
C. ۔ کووڈ سے متعلق کچھ اور رعایتیں فراہم کی جائیں گی ۔
- مئی ، 2021 ء کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی آر – 1 / آئی ایف ایف داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
- مالی سال 21-2020 ء کے لئے جی ایس ٹی آر – 4 داخل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 جولائی ، 2021 ء کردی گئی ہے ۔
- مارچ ، 2021 ء سے 30 جون ، 2021 ء آئی ٹی سی - 04 داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع ۔
- جون ، 2021 ء کی مدت کے لئے ریٹرن میں اپریل ، مئی اور جون ، 2021 ء کی ٹیکس مدت کے لئے آئی ٹی سی حاصل کرنے کی خاطر رول 36 ( 4 ) کا مجموعی نفاذ ۔
- کمپنیوں کو ، جو الیکٹرانک ویریفکیشن کوڈ ( ای وی سی ) کا استعمال کر رہی ہیں ، ریٹرن داخل کرنے کے لئے ڈجیٹل سگنیچر سرٹیفکیٹ ( ڈی ایس سی ) 31 اگست ، 2021 ء تک داخل کرنے کی اجازت ۔
D ۔ سی جی ایس ٹی قانون کی دفعہ 168 اے کے تحت رعایت : کسی بھی اتھارٹی یا کسی بھی شخص کے ذریعے جی ایس ٹی قانون کے تحت کارروائی مکمل کرنے کی حد کو ، جو 15 اپریل ، 2021 ء سے 29 جون ، 2021 ء کے درمیان ہے ، بڑھا کر ، کچھ کو چھوڑ کر ، 30 جون ، 2021 ء کر دیا گیا ہے ۔
( جہاں وقت کی حد کو سپریم کورٹ کے ذریعے بڑھایا گیا ہے ، اُس معاملے میں وہی مدت نافذ ہو گی ۔ )
4 ۔ مالی سال 21-2020 ء کے لئے سالانہ ریٹرن کو آسان بنانا :
- سی جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 35 اور 44 میں ترمیمات فائنانس ایکٹ ، 2021 کے ذریعے نوٹیفائی کی جائیں گی ۔ اس سے فارم جی ایس ٹی آر – 9 سی میں مسالحتی بیان داخل کرنے پر عمل در آمد میں آسانی ہو گی کیونکہ ٹیکس دہندگان کسی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تصدیق کرانے کی بجائے اپنے آپ تصدیق کرکے مسالحتی بیان داخل کر سکیں گے ۔ یہ تبدیلی سال 21-2020 ء کے سالانہ ریٹرن کے لئے نافذ ہو گی ۔
- مالی سال 21-2020 ء کے لئے 2 کروڑ روپئے تک کا سالانہ کاروبار کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لئے فارم جی ایس ٹی آر – 9 / 9 اے میں سالانہ ریٹرن داخل کرنا اختیاری ہو گا ۔
- مالی سال 21-2020 ء کے لئے فارم جی ایس ٹی آر – 9 سی میں مسالحتی بیان داخل کرنے کی ضرورت 5 کروڑ روپئے سے زیادہ کا سالانہ کاروبار کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لئے ضروری ہو گا ۔
5 ۔ سی جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 50 میں ترمیم کو یکم جولائی ، 2017 ء سے نافذ سمجھا جائے گا ، جسے اس سے پہلے نوٹیفائی کیا جانا تھا ۔
دیگر اقدامات
جی ایس ٹی کونسل نے قانون کی کچھ دفعات میں ترمیم کی سفارش کی ہے تاکہ جی ایس ٹی آر – 1 / 3 بی میں ریٹرن داخل کرنے کے موجودہ نظام میں تبدیلی کی جا سکے ۔
نوٹ : جی ایس ٹی کونسل کی سفارشات کو ، اِس ریلیز میں تمام متعلقہ فریقوں کو مطلع کرنے کےلئے آسان زبان میں پیش کیا گیا ہے ۔ یہ سفارشات متعلقہ سرکولر / نوٹفکیشن کے ذریعے نافذ کی جائیں گی ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔28.05.2021 )
U.No. 4950
(Release ID: 1722700)
Visitor Counter : 311