ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس  گاڑیوں کے ذریعہ   ملک بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ  1142 ایم ٹی  آکسیجن ریلیف  پہنچائی گئی


اس سے قبل 20 مئی 2021 کو  سب سے زیادہ 118 ایم ٹی آکسیجن پہنچائی گئی


انڈین ریلوے نے ملک کی  14 ریاستوں کو ایک ماہ میں  مجموعی طور پر 16000 ایم ٹی سے زیادہ  ایل ایم او پہنچائی

جنوبی ریاستوں میں تمل ناڈو اور کرناٹک میں علیحدہ علیحدہ ایل ایم او  کی ڈلیوری  1000 ایم ٹی سے  متجاوز ہے


اب تک کل 977  ٹینکروں کے ساتھ 247  آکسیجن  ایکسپریس گاڑیوں نے  اپنا سفر مکمل کیا ہے اور 14 ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے

اس وقت 50 ٹینکروں میں 920 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او لیکر  12 آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں   چل رہی ہیں

آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے ذریعہ  14 ریاستوں کو آکسیجن ریلیف پہنچائی گئی ہے جن میں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرل،دلی، اترپردیش اور آسام شامل ہیں


مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن اتاری گئی ، اترپردیش میں تقریباً  3949 ایم ٹی ، مدھیہ پردیش میں 633 ایم ٹی، دلی میں 4600 ایم ٹی، ہریانہ میں 1759 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹ

Posted On: 24 MAY 2021 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24   مئی 2021،   تمام مشکلات  پر قابو پاتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے  انڈین ریلوے  کا ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں لکوڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او)  پہنچاتے ہوئے  راحت پہنچانے کا سفر جاری ہے۔ اب تک انڈین ریلوے  ملک  بھر  کی مختلف ریاستوں میں 977 سے زیادہ ٹینکروں سے  16023 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او پہنچا چکا ہے۔

قابل توجہ ہے کہ  اب تک  247 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنا سفر مکمل کیا ہے اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی  ہے۔

اس ریلیز کے جاری کئے جانے کے وقت تک  50 ٹینکروں میں  920 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کے ساتھ 12 لدی ہوئی آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں چل رہی ہیں۔

آکسیجن ایکسپریس  گاڑیوں کے ذریعہ   ملک بھر ، گزشتہ  روز ایک دن میں سب سے زیادہ  1142 ایم ٹی  آکسیجن ریلیف  پہنچائی گئی۔ اس سے قبل  20 مئی  2021 کو  پہنچائی گئی  سب سے زیادہ  ریلیف 1118  ایم ٹی تھی۔

جنوبی ریاستوں میں تمل ناڈو اور کرناٹک میں علیحدہ علیحدہ ایل ایم او  کی ڈلیوری  1000 ایم ٹی سے  متجاوز ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  آکسیجن ایکپسریس گاڑیوں نے  آکسیجن پہنچانے کا کام  30 دن قبل 24 اپریل کو  مہاراشٹر میں  126 ایم ٹی  کا لوڈ پہنچاکر کیا تھا۔ انڈین ریلوے نے ملک کی  14 ریاستوں کو ایک ماہ میں  مجموعی طور پر 16000 ایم ٹی سے زیادہ  ایل ایم او پہنچائی۔

انڈین ریلوے کی کوشش ہے کہ وہ  درخواست کنندہ ریاستوں کو  کم سے کم ممکنہ وقت میں  زیادہ سے زیادہ ممکنہ ایل ایم او پہنچائے۔

آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے ذریعہ 14 ریاستوں کو آکسیجن ریلیف پہنچائی گئی ہے جن میں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرل،دلی، اترپردیش اور آسام شامل ہیں۔

یہ ریلیز جاری کئے جانے کے وقت تک مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن اتاری گئی ، اترپردیش میں تقریباً  3949 ایم ٹی ، مدھیہ پردیش میں 633 ایم ٹی، دلی میں 4600 ایم ٹی، ہریانہ میں 1759 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 1063 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 1024 یم ٹی، آندھرا پردیش میں 730 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرل میں 246 ایم ٹی، تلنگانہ میں 976 ایم ٹی اور آسام میں 80 ایم ٹی  آکسیجن اتاری گئی۔

انڈین ریلوے نے  آکسیجن سپلائی کے مقامات کے ساتھ  مختلف راستوں کی میپنگ کی ہے اور  وہ ریاستوں کی کسی بھی ابھرتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ریاستیں  ایل ایم او لانے کے لئے انڈین ریلویز کو ٹینکر فراہم کراتی ہیں۔

ملک بھر میں انڈین ریلوے  مغرب میں ہاپا، بڑودا، مندرا جیسے مقامات اور مشرق میں راورکیلا، درگا پور، ٹاٹا نگر، انگل جیسے  مقامات سے آکسیجن  کی لدائی کرتا ہے اور پھر اسے منصوبے کے مطابق  مختلف پیچیدہ راستوں سے  اتراکھنڈ،  کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرل،دلی، اترپردیش اور آسام ریاستوں میں پہنچاتا ہے۔

آکسیجن ریلیف کو  کم سے کم ممکنہ وقت میں پہنچائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے  ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیوں  کو چلائے جانے کے  نئے معیارات  اور بے مثال بینچ مارک  تیار کررہا ہے۔بیشتر  طویل مسافتوں کے معاملے میں  ان اہم مال گاڑیوں کی  اوسط رفتار  55 سے زیادہ ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آکسیجن  کم سے کم ممکنہ وقت میں پہنچ جائے،  مختلف زونز کی آپریشنل ٹیمیں  فوری ضرورت کے جذبے کے تحت  دشوار ترین حالات میں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں۔  مختلف سیکشنوں میں  عملے  کی تبدیلی کے لئے تکنیکی کام بندی کو  گھٹاکر ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس کے بلا روکاوٹ بڑھتے چلے جانے کو یقینی بنانے کےلئے  ریلوے لائن  کھلی رکھی جارہی ہے اور بہت زیادہ احتیاط سے کام کیا جارہا ہے۔

یہ تمام کام اس طرح سے انجام دیئے جارہے ہیں کہ دیگر مال گاڑیوں کی رفتار میں کمی نہ آئے۔

نئی آکسیجن ایکسپریس چلایا جانا  بہت سرگرمی والا کام ہے اور  اس کے اعداد و شمار  ہر وقت اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔ رات میں   مزید لدی ہوئی آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے  اپنا سفر شروع کرنے کی توقع ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4943

                          



(Release ID: 1722697) Visitor Counter : 214