اسٹیل کی وزارت
طوفان یاس کی وجہ سےاسٹل کی پیداوار اور آکسیجن کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی
Posted On:
27 MAY 2021 11:54AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 مئی
اسٹل کی وزارت نے انڈسٹری اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے ساتھ مل کر 23 مئی کو تمام بڑی اسٹیل کی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ اسٹیل بنانے اور آکسیجن کی پیداوار میں یاس طوفان کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے سکیں۔ میٹنگ میں وزارت توانائی اور متعلقہ ریاستی حکومت کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی کہ طوفان یاس سے صرف اڈیشہ اور مغربی بنگال میں واقع پلانٹس متاثر ہوں گے۔ لہذا اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تمام کوششیں کی گئیں کہ کسی طرح بجلی کی سپلائی ٹھپ نہ ہو۔ اس بات کا بھی منصوبہ بنایا گیا کہ ریاستیں جواڈیشہ کے کلنگ نگر اور انگول پلانٹوں پرمنحصر تھے وہ دو سے چار دنوں کے لئے عارضی طور پر ٹاٹا جمشید پور پلانٹس سے بجلی لیں گے۔ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اڈیشہ میں انگول، کلنگ نگر اور رورکیلا میں واقع اسٹیل پلانٹوں کو کسی طرح سے بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ٹاٹا جن کے اڈیشہ میں پلانٹس ہیں ،ان کے نمائندگان نے تصدیق کی ہے کہ ٹاٹا اسٹیل پلانٹوں میں ایل ایم او کی پیداوار میں یاس طوفان کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ کلنگ نگر ، جمشید پور اور انگول میں تمام متعلقہ آکسیجن پلانٹوں سے ایل ایم او کی ترسیل بلاکسی رکاوٹ کے معمول کے مطابق جاری رہے۔ کلنگ پور جارہے ٹینکروں میں کمی آئی ہے کیونکہ انہیں جمشید پور کی طرف بھیج دیا گیا۔ یہ آنے والے طوفان کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی منصوبے کے تحت کی گئی کارروائی تھی۔ درگاپور، برنپور اور راؤرکیلا میں سیل پلانٹس کو پوری طرح تیار رکھا گیا تھا۔ اس طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ افراد کیلئے دوبارہ ایس او پی ج دوہرا دیا گیا۔ اسٹیل کی پیداوار اور آکسیجن کی سپلائی میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں آئی ۔ اس طرح سے جے ایس پی ایل اور جے ایس ڈبلیو جن کے اڈیشہ کے انگول اور جھارسگوڈا میں پلانٹس ہیں وہ بھی پوری طرح تیار تھے اور انہیں طوفان یاس کے دوران کسی طرح کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
****
ش ح۔ ع ح۔
U. NO. 4872
(Release ID: 1722108)
Visitor Counter : 247