صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی کل تعداد 20 کروڑ کے پار پہنچی


ہندوستان نے کووڈ-19ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے کے 130دنوں کے اندر یہ سنگ میل عبور کیا

امریکہ کے بعد ہندوستان یہ مقام حاصل کرنے والا دوسرا ملک ہے

60 سال سے اُوپر کی عمر کی 42 فیصد آبادی کو کووڈ-19ٹیکے کی کم از کم پہلی خوراک مل چکی ہے

Posted On: 26 MAY 2021 3:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍مئی2021:

ہندوستان نے موجود وقت میں جاری اپنے کووڈ-19ٹیکہ کاری مہم میں آج ایک بڑی غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ مہم کے 130ویں دن آج صبح 7بجے تک دستیاب کرائے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کی کل تعداد 20 کروڑ کو پار کرچکی ہے۔(اب تک 20,06,62,456ٹیکے لگائے گئے ہیں، جس میں کووڈ-19ٹیکوں کی 15,71,49,593پہلی خوراک اور 4,35,12,863دوسری خوراک شامل ہیں)۔

ہندوستان کی کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے، اسے عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعے 16 جنوری 2021ء کو شروع کیا گیا تھا۔

 

001.jpg

 

محض 130دنوں میں یہ حصولیابی حاصل کرنے والا ہندوستان امریکہ کے بعد دوسرا ملک ہے۔امریکہ کو 20 کروڑ کے نشانے تک پہنچنے میں 124دن لگے تھے۔

 

002.jpg

 

اس کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر ڈاٹا اور کئی اخباری مضامین میں دستیاب اعدادو شمار کے مطابق ٹیکہ کاری مہم میں دیگر اہم ملکوں میں برطانیہ بھی شامل ہے، جو 168دنوں میں 5.1کروڑ ٹیکہ لگانے کے نشانے تک پہنچ چکا ہے۔ برازیل نے 128دنوں میں اپنے شہریوں کو 5.9کروڑ ٹیکے لگائے ہیں اور جرمنی نے 149دنوں میں 4.5کروڑ ٹیکہ کاری کے نشانے تک رسائی حاصل کی ہے۔

 

003.jpg

 

مرکزی وزارت صحت کے پاس دستیاب تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان میں اب تک 45 سال سے اوپر کی 34 فیصد سےزیادہ آبادی کو کووڈ-19ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک مل چکی ہے۔ اسی طرح ہندوستان 60سال سے زیادہ عمر کے 42 فیصد سے زیادہ لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین کا کم از کم پہلا ٹیکہ لگا چکا ہے۔

اب تک ہندوستان اپنی ٹیکہ کاری مہم میں کووڈ -19کے خلاف لڑائی میں تین ٹیکوں کا استعمال کررہا ہے۔ان میں ہندوستان میں بنے دو ٹیکے شامل ہیں۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا کووی شیلڈ اور بھارت بایوٹیک کا بنا کو ویکسین ۔ روسی ٹیکہ اِسپوتنک-وی ایمرجنسی استعمال کی اجازت کے لئے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا(ڈی سی جی آئی)سے منظوری حاصل کرنے والا تیسرا ٹیکہ ہے اور اس کا استعمال کچھ پرائیویٹ اسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔ جس کے آنے والے دنوں میں مزید بڑھنے کی امید ہے۔

ٹیکہ کاری مہم کا پہلا مرحلہ 130 دن پہلے 16 جنوری 2021ء کو شروع کیا گیاتھا اور پہلے مرحلے میں نیشنل ایکسپرٹ گروپ آن ویکسین ایڈمنسٹریشن فار کووڈ-19(این ای جی وی اے سی)نے صحت کی دیکھ بھال کرنےو الے کارکنان اور فرنٹ لائن ورکرز (سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر دونوں)کو اولیت دی تھی۔ ٹیکہ کاری مہم کا دوسرا مرحلہ یکم مارچ 2021ء سے شروع ہوا، جو مرض کی کمزور مدافعت کرنے کی صلاحیت کے ایج گروپ کے لوگوں کی طبی تحفظ پر مرکوز تھا۔ان اولیت والے عمر زمروں میں 60سال سے زیادہ عمر کے افراد اور کسی خطرناک بیماری سے متاثر 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگ شامل تھے۔یکم اپریل 2021ء کو 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین دینے کے لئے ٹیکہ کاری میں مزید ڈھیل دی گئی۔کم سے کم قیمت تعین اور فوری قومی کووڈ-19ٹیکہ کاری حکمت عملی کے تحت یکم مئی 2021ء کو مہم کا تیسرا مرحلہ شروع کیا گیا۔ اس حکمت عملی کے تحت 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگ کووڈ-19ٹیکہ کاری کے لئے اہل قرار دیئے گئے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4852)


(Release ID: 1722005) Visitor Counter : 272