وزیراعظم کا دفتر
بدھ پورنما کے موقع پر ورچوئل ویساکھ تقریب میں وزیر اعظم کلیدی خطبہ دیں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAY 2021 6:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25 مئی 2021/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی بدھ پورنما کے موقع پر 26 مئی 2021 کو صبح تقریباً 09.45 بجے ورچوئل ویساکھ عالمی تقریب میں کلیدی خطبہ دیں گے۔
اس تقریب کا انعقاد وزارت ثقافت کے ذریعہ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے بدھسٹ سنگھوں کے تمام اعلی سر براہان اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے 50 سے زیادہ ممتاز ترین بدھسٹ مذہبی لیڈر اجتماع سے خطاب کریں گے۔
ش ح۔ ا گ۔ ن
Uno-4829
(ریلیز آئی ڈی: 1721774)
وزیٹر کاؤنٹر : 248
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam