بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت نے کوئلہ پر مبنی حرارتی بجلی گھروں میں بائیوماس کے استعمال کے بارے میں ایک قومی مشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے

Posted On: 25 MAY 2021 11:30AM by PIB Delhi

نئی دہلی،25/مئی2021،

بجلی کی وزارت نے کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے اور حرارتی بجلی کی تیاری کے دوران کاربن کے اخراج میں کمی کرنے کے مقصد سے، کوئلہ پر مبنی حرارتی بجلی گھروں میں بائیوماس کے استعمال کے بارے میں ایک ‘قومی مشن’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک میں توانائی کی ترسیل میں مزید مدد ملے گی اور صاف ستھری اور آلودگی سے پاک توانائی کے وسائل کی جانب پیش قدمی کرنے سے متعلق ہمارے اہداف میں مدد ملے گی۔

حرارتی بجلی گھروں میں بائیوماس کے استعمال کے بارے میں ‘قومی مشن’ کے درج ذیل مقاصد ہوں گے:

(الف)   مشترکہ طور پر جلانے کی سطح کو موجودہ 5 فیصد سے بڑھا کر زیادہ اونچی سطحوں تک پہنچانا ہے، تاکہ حرارتی بجلی گھروں سے کاربن کے بغیر بجلی کی تیاری اور پیداوار کا بڑا حصہ حاصل ہوسکے۔

(ب)    بوائلر کے ڈیزائن میں تحقیق سے متعلق سرگرمی کا آغاز کیا جائے، تاکہ بائیوماس کے بقایا اجزا   میں سلیکون ڈائی آکسائڈ اور الکالیز کی زیادہ مقدار سے نمٹا جاسکے۔

(ج)     بائیوماس کے اجزا اور زرعی باقیات  کی سپلائی چین میں رکاوٹوں پر قابو پانے  اور بجلی گھروں تک ان کی نقل وحمل میں سہولت پیدا کی جائے۔

(د)      بائیوماس کو مشترکہ طور پر جلانےمیں درپیش انضباطی اور پر غوروخوض کرنا۔

نیشنل مشن کے کام کاج سے متعلق طریق کار اور اس کے ڈھانچہ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

جس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ نیشنل مشن کی بجلی کے سکریٹری کی صدارت میں ایک قائمہ کمیٹی ہوگی، جو تمام متعلقہ فریقین پر مشتمل ہوگی۔ ان میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی) اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) وغیرہ کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ایگزیکیوٹیو کمیٹی کی سربراہی سی ای اے (حرارتی) کے رکن کریں گے۔ اس مجوزہ نیشنل مشن کے لیے متعلقہ سازوسامان اور بنیادی ڈھانچہ سے متعلق مدد فراہم کرنے میں این ٹی پی سی ایک بڑا کردار ادا کرے گی۔ نیشنل مشن میں سی ای اے، این ٹی پی سی، ڈی وی سی اور این ایل سی اور دیگر شرکت کرنے والی تنظیموں کے کل وقتی عہدیدار شامل ہوں گے۔ اس مجوزہ نیشنل مشن کی مدت کم از کم پانچ سال ہوگی۔

نیشنل مشن کے تحت درج ذیل ذیلی گروپ تشکیل دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے:

  1. ذیلی گروپ1: بائیوماس کی خصوصیت/ مخصوص وصف پر تحقیق سے متعلق کام کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔
  2. ذیلی گروپ2: بوائلر ڈیزائن وغیرہ کے سلسلے میں تحقیق سمیت تکنیکی تصریح اور حفاظت سے متعلق پہلوؤں پر کام کرنا، تاکہ کوئلہ کے ساتھ بائیوماس کو مشترکہ طور پر جلانے کی زیادہ مقدار کے لیے آزمائشی پروجیکٹ کابندوبست کیا جاسکے۔
  3. ذیلی گروپ3: مشن کی مدت اور حساس بنانے سے متعلق پروگرام کے دوران سپلائی چین سے متعلق امور کو حل کرنا۔
  4. ذیلی گروپ4: زراعت پر مبنی بائیو ماس کے اجزا اور میونسپل ٹھوس فضلہ (ایم ایس ڈبلیو) کے اجزا کی جانچ کی غرض سے نامزد لیبس اور تصدیق کرنے والے اداروں (ایم ایس ڈبلیو) کو منتخب کرنا۔
  5. ذیلی گروپ5: کوئلہ پر مبنی حرارتی بجلی گھروں میں بائیوماس کو مشترکہ طور پر جلانے سے متعلق انضباطی فریم ورک اور اقتصادیات کے سلسلے میں قائم کیا جائے گا۔

بائیوماس سے متعلق مجوزہ نیشنل مشن، صاف ستھری اور آلودگی سے پاک ہوا سے متعلق پروگرام (این سی اے پی) میں بھی تعاون کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4805

ش ح۔   ع م۔  ت ع۔

 


(Release ID: 1721586) Visitor Counter : 337