کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایمفوٹیریسین –بی کی کمی جلد دور ہوگی-جناب منسکھ منڈاویا


5اور فارما کمپنیوں کو تین دن کے اندر ہندوستان میں اس کی تیاری کے لئے نئی دوا سے متعلق منظوری ملی

ہندوستانی کمپنیوں نے ایمفوٹیریسین –بی کی 6 لاکھ شیشیوں کی درآمد کا آرڈر دیا

Posted On: 20 MAY 2021 7:03PM by PIB Delhi

کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے آج اعلان کیا کہ ایمفوٹیریسین-بی کی کمی کو جلد ہی دور کیا جائے گا۔ ایمفوٹیریسین –بی کا استعمال نیوکورمیوکورمائیکوسس  کے علاج کے لئے کیاجاتا ہے۔

https://twitter.com/mansukhmandviya/status/1395366089916260352?s=20

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ تین دن کے اندر موجودہ چھ فارما کمپنیوں کے علاوہ پانچ اور فارما کمپنیوں کو ہندوستان میں اس کی تیاری کے لئے نئی دوا سے متعلق منظوری مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فارما کمپنیوں نے پہلے ہی پیداواری صلاحیت بڑھانا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں نے ایمفوٹریریسین –بی کی 6 لاکھ شیشیوں کی درآمد کا آرڈر بھی دیا ہے۔

جناب منڈاویہ نے کہا کہ حکومت حالات کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا نہیں رکھی ہے۔

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(23.05.2021)

(U: 4752)


(Release ID: 1721182) Visitor Counter : 177