وزارت دفاع
فوج کے سربراہ نے شمال مشرق میں کارروائی سے متعلق تیاریوں اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
21 MAY 2021 8:03AM by PIB Delhi
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے 20 مئی 2021 کو دو روزہ دورے پر دیما پور (ناگالینڈ) پہنچے۔ وہ اروناچل پردیش سے متصل شمالی سرحدوں پر کارروائی سے متعلق تیاریوں اور شمال مشرق کے دور دراز کے علاقوں میں سکیورٹی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
دیماپور میں کورکمانڈر ہیڈ کوارٹرس پہنچنے پر فوج کے سربراہ کولیفٹیننٹ جنرل جانسن میتھیو ، جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیئر کور اور دی ڈویژن کمانڈر نے شمال سرحدوں سے متصل علاقوں میں موجودہ صورتحال اور کارروائیوں سے متعلق تیاریوں سے واقف کرایا۔
سی او اے ایس نے بہترین طریقہ سے چوکسی برقرار رکھنے کیلئے تمام فوجیوں کی ستائش کی اور انہیں نصیحت کی کہ وہ ہمیشہ چوکس رہیں اور حقیقی کنٹرول لائن ایل اے سی سے متصل علاقوں میں سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔
فوج کے سربراہ کا 21 مئی 2021 کو نئی دہلی واپس آنے کا پروگرام ہے۔
*************
ش ح- ع م- م ش
U. No.4685
(Release ID: 1720533)
Visitor Counter : 229