صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ سے راحت کی امداد کی تازہ جانکاری


کووڈ سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر موصولہ امداد کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تناسب کے ساتھ دیئے جانے کے لیے جلد منظوری دی جا رہی ہے

Posted On: 18 MAY 2021 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18مئی، 2021/حکومت کو کووڈ – 19 راحت میڈیکل سپلائی  اور سامان مختلف ملکوں / تنظیموں سے 27 اپریل  ،2021 سے موصول ہو رہا ہے۔

مجموعی طور پر  11325 آکسین کنسنٹریٹرز ؛ 15801 آکسیجن سلینڈرز؛ 19 آکسیجن جینریشن پلانٹس؛ 8526 وینٹی لیٹرز / بائی پیپ؛ 6.1 لاکھ ریمڈیسیور شیشیاں سڑک اور فضائی راستے سے  موصول ہوئی ہیں۔ یہ سامان 27 اپریل ، 2021 سے 17 مئی ، 2021 کے بیچ موصول ہوا ہے۔

اس سامان کی بڑی کھیپیں 16 اور 17 مئی، 2021 کو آسٹریلیا، گلیڈ (امریکہ)، انڈو – سوئس چیمبر آف کامرس سے موصول ہوئی ہیں ، جن میں مندرجہ ذیل کھیپ شامل ہے:

 

کھیپ

مقدار

تینٹی لیٹرز /بائی پیپ / سی پی اے اپی

1056

ریمڈیسیور

57,893

 

*اس کے علاوہ ، ماسک بھی موصول ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017EA2.jpg

تصویر 1 : ڈاکٹر منیش رام وت ، میڈیکل سپرینٹینڈینٹ ، جی ایم ای آر ایس اسپتال، دھار پور پٹن، گجرات نے بتایا کہ غیرملکی امداد کے طور پر کس طرح اس سامان سے کووڈ – 19 مریضوں کو مدد ملے گی۔

[ڈی ڈی نیوز ٹوئیٹر لنک: https://twitter.com/DDNewslive/status/1394297327855104010?s=08]

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZKV0.jpg

تصویر نمبر 2 : ڈاکٹر ایم لیگو، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، اروناچل پردیش نے بیرون ملک سے حکومت ہند کے ذریعے اروناچل پردیش میں مریضوں کی مدد کے لیے موصولہ کووڈ – 19 سامان پر شکریہ ادا کیا۔

[ڈی ڈی نیوز ٹوئیٹر لنک:https://twitter.com/DDNewslive/status/1394298469393698817?s=08]

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IVS2.jpg

تسویر نمبر 3 : فلائٹ نمبر ایس وی 760 اسپین سے شام تقریباً 5 بجے  پہنچی۔ اس پرواز کے ذریعے آکسین کنسنٹریٹرز، وینٹی لیٹرز، ہیومیڈی فائر، آکسیجن ماسک، آکسیجن نزل ٹیبو ، وغیرہ لائی گئی۔

[ڈی ڈی نیوز ٹویٹر لنک: https://twitter.com/DDNewslive/status/1394285112552951808?s=08]

فوری طور پر موثر طریقے سے مختص کیے جانے ، اور بلا رکاوٹ فراہمی کا عمل جاری ہے۔ یہ سامان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہنچایا جا رہا ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

18.05.2021

U –4608


(Release ID: 1720307) Visitor Counter : 214