امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پی ایم جے کے اےوائی کے تحت 16 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مئی 2021 کے لئے 100 فی صد اناج لے لیا ہے


فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 31.80 ایل ایم ٹی مفت اناج کی سپلائی کی ہے

پی ایم جی کے وائی کے تحت تمام 36 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اناج حاصل کیا

Posted On: 18 MAY 2021 4:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18مئی 2021/کورونا وائرس کے سبب ہوئے   اقتصادی  نقصان کی وجہ سے   غریبوں کو ہونے والی  دشواریوں کو دور کرنے کے لئے  حکومت ہند کے ذریعہ  اعلان کردہ   غریب حمایتی  پہل  کے مدنظر ، حکومت ہند کے ذریعہ  پردھان منتری  کلیان انن یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کا اعلان کیا گیا ہے۔

17 مئی  2021 تک  سبھی 36 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں   ایف سی آئی  ڈپو سے  31.80 لاکھ   میٹرک ٹن  اناج اٹھایا گیا۔لکشدیپ میں مئی اور جون   2021 کے لئے   مختص شدہ   پورا اناج  اٹھالیا ہے۔   15 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی  آندھراپردیش، انڈومان اور نکوبار جزائر  ، ارونا چل پردیش،   چھتیس گڑھ ، ہماچل پردیش،   کیرل،  لداخ،  میگھالیہ  ، میزورم، ناگالینڈ ، پڈوچیری،  تمل  ناڈو،  تلنگانہ ، اور تریپورہ  نے مئی 2021 کےلئے مختص شدہ  100 فی صد اناج حاصل کرلیا ہے۔

تمام ریاستوں /مرکز کے زی رانتظام علاقوں کو  پی ایم جی کے اے وائی کے تحت مقررہ مدت کے طریقے سے   مفت اناج  حاصل کرنے  اور تقسیم کرنے کے لئے  بیدار  کیا گیا ہے۔

 

 

اس اسکیم کے تحت ، قومی خوراک تحفظ ایکٹ –این ایف ایس اے کے تحت   شامل کئے گئے  تقریباً 79.39 کروڑ مستفدین کو ہر ماہ   فی کس   پانچ کلو گرام  کی شرح سے   اضافی اناج  ، دو مہینے یعنی مئی جون کی   مدت کے لئے  فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ تقسیم   ریگولر این ایف ایس اے  تقسیم کے   علاوہ ہے، اور اس اسکیم کے تحت  79.39 ایل ایم ٹی  اناج  جاری کیا جانا ہے۔

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی  امداد کے حصہ کی   شکل میں  اناجوں کی لاگت اور بین ریاستیں ، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے لئے 26ہزار کروڑ روپے سے   زیادہ  کا پورا خرچ حکومت ہند  برداشت کرے گی۔

 اس سے قبل  حکومت ہند نے پی ایم جی کے اے  وائی -I  (اپریل –جون-2020) اور پی ایم جی کے اے وائی II (جولائی نومبر 2020) کے تحت  ایم ایف ایس اے مستفدین کو   مفت اناج   فراہم کیا تھا۔ جس کے تحت  104 ایل ایم ٹی گیہوں  اور 201 ایل ایم  ٹی چاول،  کل 305 ایل ایم ٹی اناج  کی متعلقہ ریاستوں  /مرکز کے  زیر انتظام علاقوں  کی حکومتوں کو  ایف سی آئی  کے ذریعہ  کامیابی کے ساتھ    فراہم کیا گیا تھا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4597

 


(Release ID: 1719946) Visitor Counter : 232