ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے ایک دن میں سب سے زیادہ 1000 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن امداد پہنچائی گئی


تیرہ ریاستوں کو 11030 میٹرک ٹن آکسیجن کی مدد پہنچائی گئی

مہاراشٹر میں 521 میٹرک ٹن، اترپردیش میں تقریباً 2858 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 476 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1427 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 565 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 480 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 200 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 350 میٹرک ٹن، پنجاب میں 81 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 118 میٹرک ٹن اور دہلی میں تقریباً 3794 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی

Posted On: 18 MAY 2021 3:22PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے اور نئے حل نکال کر ملک کی مختلف ریاستوں میں سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچانا جاری رکھے ہوئی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے ذریعے ابھی تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 675 سے زیادہ ٹینکروں میں 11030 میٹرک ٹن سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچائی گئی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ تقریباً 800 میٹرک ٹن سیال طبی آکسیجن پہنچا رہی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے آکسیجن پہنچانے کا کام 23 دن پہلے، 24 اپریل کو شروع کیا تھا اور اُس دن مہاراشٹر کو 126 میٹرک ٹن ایل ایم او پہنچائی گئی تھی۔

چوبیس دنوں سے کچھ زیادہ وقت میں ہندوستانی ریلوے نے آکسیجن پہنچانے کا کام بڑھاکر 13 ریاستوں کو 11030 میٹرک ٹن طبی آکسیجن کی ڈلیوری کی ہے۔

پورے ملک سے مشکل راستوں سے ہوکر گزرنے کے پس منظر میں ہندوستانی ریلوے نے مغرب میں ہاپا اور مندڑا، مشرق میں راؤرکیلا، درگاپور، ٹاٹا نگر، انگل سے آکسیجن لیکر اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اتر پردیش کو آکسیجن کی ڈلیوری کی ہے۔

آکسیجن کی مدد کو تیز رفتار سے پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑی چلانے میں نئے اور بے مثال پیمانے قائم کر رہی ہے۔ لمبی دوری کے زیادہ تر معاملوں میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلومیٹر سے زیادہ رہی ہے۔ اعلی ترجیح کے گرین کوریڈور میں ناگہانی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ڈویژنوں کی آپریشن ٹیم انتہائی چنوتی بھرے حالات میں کام کر رہی ہے تاکہ حتی الامکان تیز رفتاری سے آکسیجن پہنچائی جا سکے۔ مختلف سیکشن میں ملازمین کی تبدیلی کے لیے تکنیکی ٹھہراؤ (اسٹاپیج) کو گھٹاکر 1 منٹ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے کے راستوں کو کھلا رکھا گیا ہے اور انتہائی احتیاط برتا جا رہا ہے تاکہ آکسیجن ایکسپریس وقت پر پہنچ سکیں۔

یہ سبھی کام اس طرح کیا جا رہا ہے کہ دیگر مال ڈھلائی میں کمی نہ آئے۔

قابل توجہ ہے کہ 175 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کا سفر مکمل ہو چکا ہے جس سے مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی گئی ہے۔

ہندوستانی ریلوے کی یہ کوشش رہی ہے کہ آکسیجن کی درخواست کرنے والی ریاستوں کو کم از کم ممکنہ وقت میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔

خبر لکھے جانے تک مہاراشٹر میں 521 میٹرک ٹن، اترپردیش میں تقریباً 2858 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 476 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1427 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 565 میٹرک ٹن،راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 480 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 200 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 350 میٹرک ٹن، پنجاب میں 81 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 118 میٹرک ٹن اور دہلی میں تقریباً 3794 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔

نئی آکسیجن لیکر جانا بہت ہی متحرک کام ہے اور اعداد و شمار ہر وقت بدلتے رہتے ہیں۔ دیر رات آکسیجن سے بھری اور مزید آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں اپنا سفر شروع کریں گی۔

ریلوے نے آکسیجن سپلائی کے مقامات کے ساتھ مختلف راستوں کی پیمائش کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے مطابق خود کو تیار کر رکھا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کو ایل ایم او لانے کے لیے ٹینکر ریاستیں فراہم کر رہی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4592



(Release ID: 1719750) Visitor Counter : 193