صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ راحت امداد پر تازہ جانکاری


کووڈ روک تھام کے لیے بھارت کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے عالمی امداد کو بروقت طریقے سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرنے کی غرض سے تیزی سے  منظوری

Posted On: 16 MAY 2021 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16مئی، 2021/بھارت کے لیے خیرسگالی  اور یکجہتی کے جذبے کے طور پر بین الاقوامی برادری کووڈ – 19  کی روک تھام کی غرض سے بھارت سرکار کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں مدد کر رہی ہے۔  بھارت کو کووڈ-19 راحت میڈیکل امداد اور بین الاقوامی عطیات مختلف ملکوں اور تنظیموں کی طرف سے 27 اپریل 2021 سے مل رہے ہیں تاکہ اس کی کوششوں میں اضافہ ہو۔ بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے وسائل اور کوششوں میں مدد دینے کے لیے عالمی امداد کی فراہمی تیزی سے کر رہی ہے۔

مجموعی طور پر 11058 آکسیجن کنسنٹریٹرز ، 13496 آکسیجن سلینڈرز ، 19 آکسیجن جینریشن پلانٹس ، 7365 وینٹی لیٹرز  / بائی پیپ ، 5.3 لاکھ ریمڈیسیویر شیشیاں  سڑک اور فضائی راستے سے فراہم کی گئی ہیں۔  یہ فراہمی 27 اپریل 2021 سے 15 مئی 2021 کے درمیان کی گئی۔

14 اور 15 مئی ، 2021 کو قزاقستان، جاپان، سوئٹزرلینڈ، اونٹاریو (کینیڈا) ، امریکہ ، مصر اور برٹش آکسیجن کمپنی (یو کے) کی طرف سے بڑی کھیپیں موصول ہوئی ہیں۔

  • آکسیجن کنسنٹریٹرز : 100
  • وینٹی لیٹرز / بائی پیپ / سی پیپ:  500
  • آکسیجن سلینڈر : 300
  • ریمڈیسیویر : 40000
  • ماسک اور روک تھام کے ملبوسات

یہ راحت سامان بہت سی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہنچایا گیا۔

ہماچل پردیش کے ریاستی نگراں آفیسر ڈاکٹر رمیش چند نے ریاست میں مریضوں کی مدد کےلیے غیرملکی امداد کے حصے کے طور پر کووڈ – 19 کے ساز و سامان موصول ہونے سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔

]ڈی ڈی نیوز ٹویٹر لنک https://twitter.com/DDNewslive/status/1393859966159572993?s=08]

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012VNG.jpg

موصول کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فوری طور پر سامان مختص کرنے اور انہیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

6.05.2021

U –4542



(Release ID: 1719248) Visitor Counter : 169