صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 20 کروڑ سے زیادہ ویکسین مفت فراہم کیے ہیں


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.84 کروڑ  ویکسین اب بھی دستیابہیں

Posted On: 16 MAY 2021 11:54AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16مئی، 2021/ٹیکہ کاری حکومت کی کنٹین منٹ اور وبا کے بندوبست سے متعلق حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین مفت فراہم کر کے ملک گیر ٹیکہ کاری مہم میں مدد دیتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ ویکسین کی تیاری اور سپلائی میں اضافے کے لیے بہت سی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

کووڈ – 19 ویکسین کی نرم روی پر مبنی اور  تیسرے مرحلے کی حکمت عملی پر یکم مئی 2021 سے عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے۔ حکمت عملی کے تحت  ہر مہینے مرکزی ڈرگ لیباریٹری (سی ڈی ایل) کی  طرف سے 50 فیصد حصے کو کسی بھی مینوفیکچرر کے لیے منظوری دی جاتی ہے کہ اس سے حکومت ہند ویکسین خریدے گی۔

حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 20 کروڑ سے زیادہ مفت ٹیکے فراہم کیے ہیں۔ اس میں سے کل صرفہ جس کا حساب 14 مئی ، 2021 تک مجموعی طور پر جو کیا گیا ہے ، اس میں ضائع ویکسین (184367772( ویکسین شامل ہیں ( کل شام 7 بجے تک دستیاب کرائے گئے ڈیٹا کے مطابق)۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں 1.84 کروڑ کووڈ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ تقریباً 51 لاکھ ویکسین فہرست میں شامل ہیں اور اگلے تین دن میں ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے حاصل کر لیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CMRR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M3XC.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033IJN.jpg

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

16.05.2021

U –4540



(Release ID: 1719247) Visitor Counter : 188