ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں سے پورے ملک میں 8700 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن پہنچائی گئی  


ایک آکسیجن ایکسپریس کیرالہ میں آکسیجن سپلائی بڑھانے کے لیے 118 میٹرک آکسیجن ساتھ لے کر اس ریاست کی طرف جا رہی ہے

139 آکسیجن ایکسپریس نے اب تک اپنا سفر مکمل کرلیا ہے 

آکسیجن ایکسپریس اب ہر روز تقریبا 800 میٹرک ٹن مائع میڈیکل آکسیجن پورے ملک پہنچا رہی ہے  

40 میٹرک ٹن مائع میڈیکل آکسیجن کے ساتھ پہلی آکسیجن ایکسپریس آندھرا پردیش پہنچی 
 
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ آکسیجن راحت 13 ریاستوں یعنی اتراکھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی اور یوپی پہنچی  

اب تک مہاراشٹر میں 521 میٹرک ٹن، اتر پردیش میں تقریباً 2350میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 430 میٹرک ٹن ، ہریانہ میں 1228میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 308 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 361 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 200 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 111 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 40 میٹرک ٹن اور دہلی میں 3084 میٹرک ٹن سے بھی زیادہ آکسیجن پہنچائی جا چکی ہے

Posted On: 15 MAY 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 15 مئی    تمام رکاوٹوں پر قابو پانے اور نئے حل تلاش کرنے کے بعد ، ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچا کرمریضوں کو زبردست راحت پہنچانے کے لیے ہندوستانی ریلوے اپنا سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک ، ہندوستانی ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو 540 سے زیادہ ٹینکروں میں 8700 میٹرک ٹن  ایل ایم او کی فراہمی کی ہے۔

واضح رہے کہ 139 آکسیجن ایکسپریس اب تک اپنا سفر مکمل کرچکی ہیں اور مختلف ریاستوں کوبڑی راحت پہنچائی ہے۔

اس ریلیز کے وقت تک ،35 ٹینکروں میں  475 میٹرک ٹن سے بھی زیادہ ایل ایم او کو ساتھ لے کر 6 بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس اپنی اپنی منزل کی جانب گامزن تھی۔

آکسیجن ایکسپریس پچھلے کچھ دنوں سے تقریبا 800 میٹرک ٹن ایل ایم او پورے ملک میں پہنچا رہی ہے۔

یہ ہندوستانی ریلوے کی کوشش ہے جس کے تحت درخواست گزار ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او پہنچائی جا رہی ہے۔

40 میٹرک ٹن ایل ایم او کے ساتھ پہلی آکسیجن ایکسپریس آندھرا پردیش کے نیلور پہنچ گئی ہے۔

ایک آکسیجن ایکسپریس 118 میٹرک ٹن ایل ایم او کے ساتھ کیرالہ کی طرف جا رہی ہے تاکہ اس خطے میں آکسیجن کی فراہمی کو بڑھایا جا سکے۔

اس ریلیز کے وقت تک ، مہاراشٹر میں اب تک 521 میٹرک ٹن، اتر پردیش میں تقریبا 2350 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 430 میٹریک ٹن، ہریانہ میں 1228میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 308 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 361 میٹرک ٹن، اترا کھنڈ میں 200 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 111 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 40 میٹرک ٹن اور دہلی میں 3084 میٹرک ٹن سے بھی زیادہ آکسیجن مختلف ٹینکروں سے اتاری جا چکی  ہے۔

نئی آکسیجن کو منزل تک پہنچانے کا کام ایک بہت ہی متحرک عمل ہے اورمتعلقہ اعداد و شمار ہر وقت اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔ کئی اور بھری آکسیجن ایکسپریس ٹرین کچھ دیر بعد رات میں اپنے سفر کا آغاز متوقع ہے۔

ریلوے نے آکسیجن سپلائی والے مقامات کے ساتھ مختلف ریاستوں کے ساتھ مختلف راستوں کی نقشہ سازی کی ہے اوراس کے ساتھ ہی ریلوے ریاستوں کی ابھرتی ہوئی ضرورت یا مانگ پوری کرنے کے لیے خود کو تیار رکھے ہوئے ہے۔ مختلف ریاست اپنے یہاں ایل ایم او لانے کیلئے ہندوستانی ریلوے کو ٹینکر مہیا کرتی ہیں۔

********

(ش ح ۔ رض۔ا ج (

 (15.05.2021)

U-4511


(Release ID: 1718992) Visitor Counter : 238