صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈی سی جی آئی نے دو سے 18 سال کے عمر کے لوگوں میں کوویکسین کے مرحلہ II/III میں طبی ٹرائل کو منظوری دے دی


ایم/ایس بھارت بایوٹیک, 525 صحت مند رضاکاروں میں ٹرائلز کا انعقاد کرے گا

Posted On: 13 MAY 2021 10:35AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 مئی

ملک کی قومی ریگولیٹر، ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے توجہ سے جانچ پڑتال کے بعد سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی(ایس ای سی) کی سفارشات کو منظور کرلیا ہے اور مینوفیکچرر بھارت بایو ٹیک لمیٹیڈ کو 12.05.2021 کو دو سے اٹھارہ سال کے عمرکے لوگوں میں کوویکسین(کووڈ ویکسین) کے مرحلہ II/III میں طبی ٹرائل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 ایم/ایس بھارت بایوٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ، حیدرآباد (بی بی آئی ایل) نے دو سے 18 سال کے عمر کے لوگوں میں کوویکسین کے مرحلہ II/III میں طبی ٹرائل کرنے کی تجویز دی تھی۔ یہ ٹرائل 525 صحت مند رضاکاروں میں کیا جائے گا۔

ٹرائل میں ویکسین پہلے اور 28 ویں دن دو ڈوز میں انٹرامسکلر روٹوں سے دی جائیں گی۔

ریپڈ ریگولیٹر رسپانس کے طورپر 11.05.2021 کو سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ایی سی)میں  (کووڈ۔19) پر دی گئی تجویز پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے تفصیلی غورفکر کے بعد بعض شرطوں کے ساتھ مجوزہ مرحلہ II/III  میں طبی ٹرائل کرانے کی اجازت دینے سفارش کی تھی۔

 

ش ح۔ ع ح ۔ رم

(U: 4446)

 



(Release ID: 1718226) Visitor Counter : 171