وزارت دفاع
کووڈ-19 کی دوسری لہر کے خلاف مہم میں ایم این ایس افسران مضبوطی سے ڈٹے
Posted On:
12 MAY 2021 2:45PM by PIB Delhi
ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کے نرسنگ افسران حفظان صحت کے کام کاج سے وابستہ اُن پیشہ وروں میں سے ہیں جو کووڈ-19 کی دوسری لہر کے خلاف موجودہ لڑائی میں سب سے آگے ہیں۔ کووڈ-19 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلح افواج کے مختلف اسپتالوں میں افسران کو تعینات کیا جاتا ہے۔ دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذریعے دہلی، لکھنؤ، احمد آباد، وارانسی اور پٹنہ میں نئے تیار کیے گئے کووڈ-19 اسپتالوں کے لیے 294 ایم این ایس افسران کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
کووڈ-19 وبائی مرض کی شروعات کے بعد سے ایم این ایس کے نرسنگ افسران ایمانداری اور شجاعت کے ساتھ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے آپریشن نمستے اور آپریشن سمدر سیتو کے سلسلے میں مختلف ملک واپسی مشنوں میں اہم رول نبھایا۔
ایم این ایس افسران ملک کی جنگی کوششوں، انسانی امداد، بچاؤ مہم، ایمبولینس ٹرینو، طبی جہازوں اور آبدوزوں کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں۔ وہ بھارت میں فوجیوں کی دیکھ بھال کے لیے لیہہ، راجوری، ڈوڈہ، کرگل اور کئی دیگر دور دراز کے علاقوں میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ انہیں اقوام متحدہ کی امن بحالی فوج کے ساتھ کانگو، سوڈان، لبنان، تاجکستان اور شمال مشرقی ریاستوں کے شورش زدہ علاقوں میں لڑائیوں میں شامل فوجیوں کو فراہم کی جا رہی وسیع دیکھ بھال ان افسران کی تیاریوں اور حوصلہ میں مدد کرتی ہے۔ ایم این ایس افسران سب سے اونچے جنگی علاقوں سے لیکر بھارت کے وسیع و عریض ریگستان تک ہندوستانی فوجیوں کی خدمت کرتے ہیں۔
ایم این ایس کے نرسنگ افسران بین الاقوامی یوم نرس 2021 کے موضوع یعنی ’نرسز اے وائس ٹو لیڈ، اے وژن فار فیوچر ہیلتھ کیئر‘ کو قائم رکھتے ہوئے ضرورت مند لوگوں تک اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ہر سال 12 مئی کو بین الاقوامی یوم نرس منایا جاتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4422
(Release ID: 1718182)
Visitor Counter : 201