صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او نے،B-1-617 کے ساتھ ’’انڈین ویریئینٹ ‘‘ کی اصطلاح کو نہیں جوڑا ہے، جس کی کہ اب تشویش کے ویریئینٹ کے طورپر درجہ بندی کی گئی ہے

Posted On: 12 MAY 2021 12:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11 مئی 2021: میڈیا کی کئی خبروں میں صحت کی عالمی تنظیم ڈ بلیو ایچ او  کے ذریعہ B-1-617  کی عالمی تشویش  کے ویریئینٹ کے طورپر درجہ بندی  کئے جانے سے سے متعلق خبروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ خبروں میں کورونا وائرس کے  B-1-617  ویریئینٹ کو ’’ انڈین ویریئینٹ‘‘ کے طورپر قراردیا گیا ہے۔

میڈیا کی ان خبروں کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور یہ بے سروپا خبریں ہیں۔

یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او  نے اپنی 32  صفحات کی دستاویز میں کوروناوائرس کے

B-1-617 ویریئینٹ کے ساتھ   ’’ انڈین ویریئینٹ‘‘ کی اصطلاح  کو نہیں جوڑا  ہے۔

          درحقیقت  اس معاملے پر اس کی رپورٹ میں’’ انڈین‘‘ لفظ کا استعمال ہی نہیں کیا گیا ہے۔

*************

ش ح۔ع م۔رم

U- 4416



(Release ID: 1717920) Visitor Counter : 300