وزارت خزانہ

یہ کہنا حقیقت میں غلط ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کووڈ-19 ویکسی نیشن سے متعلق اخراجات کا کوئی بندوبست نہیں کیا ہے: وزارت خزانہ


روپے۔  'ریاستوں کو منتقلی' عنوان کے ساتھ، ڈیمانڈ برائے گرانٹس نمبر 40 کے تحت 35,000 کروڑ روپےکی رقم دکھائی گئی ہے ؛ اس مطالبے کے لئے گرانٹ کے متعدد انتظامی فوائد ہیں

’ریاستوں میں منتقلی‘ کے عنوان سے ڈیمانڈ کے استعمال کا کسی بھی طرح یہ مطلب نہیں ہے کہ مرکز کے ذریعہ اخراجات برداشت نہیں کیے جاسکتے ہیں

Posted On: 10 MAY 2021 1:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 مئی 2021: یہ اس میڈیا رپورٹ کے ضمن میں ہے جسکا عنوان ہے ”مودی سرکار کی ویکسین کی مالی اعانت کی حقیقت: ریاستوں کے لئے 35000 کروڑ ، مرکز کے لئے صفر“۔

حقیقت میں یہ کہنا قطعی غلط ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کووڈ-19 ویکسی نیشن پر اخراجات کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ 35,000 کروڑ کی رقم "ریاستوں کو منتقلی" کے عنوان سے ، گرانٹ نمبر 40 کے مطالبہ کے تحت دکھائی گئی ہے۔ ویکسین دراصل اس ہیڈ اکاؤنٹ کے ذریعہ مرکز کے ذریعہ خریدی جا رہی ہیں اوراس ہیڈ اکاؤنٹ سے ہی انکی ادائیگی کی جارہی ہے۔ اس ڈیمانڈ برائے گرانٹس کے استعمال سے متعدد انتظامی فوائد ہیں۔ سب سے پہلے ، کیونکہ ویکسین پر اخراجات، وزارت صحت کی عام طور پر مرکزی ا سپانسر شدہ اسکیموں سے باہر کے اخراجات ہیں ، لہذا علیحدہ رقوم ان فنڈز کی آسانی سے نگرانی اور انتظام کو یقینی بناتی ہے۔ نیز ، اس گرانٹ کو دوسرے مطالبات پر لاگو ہونے والے سہ ماہی اخراجات پر قابو پانے والی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیاہے۔ اس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ ویکسی نیشن پروگرام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ویکسین کے لئے اس اکاؤنٹ کے تحت فراہم کردہ رقم دراصل وزارت صحت کے ذریعہ آپریٹ کی جاتی ہے۔ ویکسین ریاستوں کو بطور گرانٹ دی جاتی ہیں اور ویکسین کا اصل انتظامیہ ریاستیں کر رہی ہے۔ مزید برآں ، گرانٹ کی قسم اور گرانٹ کی دوسری شکلوں کے درمیان اسکیم کی نوعیت کو تبدیل کرنے کے لئے، کافی انتظامی لچک بھی ہے۔

لہذا ، جیسا کہ خود رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے ، ویکسی نیشن کے لئے مالی اعانت کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ، "بجٹ جاتی درجہ بندی دراصل کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے"۔ ’ریاستوں میں منتقلی‘ کے عنوان سے ڈیمانڈ کے استعمال کا کسی بھی طرح یہ مطلب نہیں ہے کہ مرکز کے ذریعہ اخراجات برداشت نہیں کیے جاسکتے ہیں۔

****

U.No. 4350

ش ح۔ ا ع ۔س ا



(Release ID: 1717566) Visitor Counter : 167