صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ راحتی امداد کے بارے میں تازہ ترین معلومات


’’مکمل حکومت‘‘ کے نظریے کے توسط سے حکومت ہند نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تیز رفتاری کے ساتھ عالمی امداد فراہم کی

ابھی تک 8900 آکسیجن کنسنٹریٹر؛ 5043 آکسیجن سلنڈر؛ 18 آکسیجن پیداواری پلانٹس؛ 5698 وینٹی لیٹرس/ بی آئی پی اے پی؛ تقریباً 3.4 لاکھ ریمڈیسیور انجکشن مہیا /روانہ کیے جا چکے ہیں

Posted On: 10 MAY 2021 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 مئی 2021: ملک میں کووِڈ معاملات میں غیر معمولی اضافہ کے خلاف لڑائی میں جاری کوششوں کو حمایت دینے کے سلسلے کے تحت بھارتی حکومت کو 27 اپریل 2021 سے مختلف ممالک/ تنظیموں سے بین الاقوامی عطیات اور کووِڈ۔19 راحتی طبی سپلائی اور سازو سامان حاصل ہو رہے ہیں۔ ’’مکمل حکومت‘‘ کے نظریے کے تحت ایک ہموار اور نظم و ضبط کے حامل میکنزم کے تحت حکومت ہند کی مختلف وزارتوں /شعبوں نے آنے والی عالمی امداد کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک تیزی سے پہنچانے کے لئے  مسلسل تعاون دیا ہے۔

27 اپریل 2021 سے 09 مئی 2021 تک سڑک اور فضائی راستوں کے ذریعہ مجموعی طور پر 8900 آکسیجن کنسنٹریٹر، 5043 آکسیجن سلنڈر، 18 آکسیجن پیداواری پلانٹ، 5698 وینٹی لیٹرس/ بی آئی پی اے پی، تقریباً 3.4 لاکھ ریمڈیسیور انجکشن مہیا /روانہ کیے جا چکے ہیں۔

9 مئی 2021 کو برطانیہ، جنوبی کوریا، یو ایس آئی ایس پی ایف سے حاصل شدہ بڑے ساز و سامان میں شامل ہیں:

  • وینٹی لیٹرس/ بی آئی پی اے پی / سی پی اے پی (1000)
  • آکسیجن کنسنٹریٹرس (2267)
  • آگزی میٹر (10000)
  • سلنڈر (200)

امدادی سازو سامان حاصل کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور تنظیموں کو اس راحتی امداد کی مؤثر طریقے سے فوری طور پر تخصیص کا عمل جاری ہے۔مرکزی وزارت صحت باقاعدہ طور پر جامع انداز میں اس کی نگرانی کر رہی ہے۔ تعاون، امداد اور عطیے کے طور پر غیر ملکی کووِڈ راحتی امداد کی حصولیابی اور تخصیص میں تعاون کے لئے مرکزی وزارت صحت میں ایک کلی طور پر وقف کوآرڈی نیشن سیل تشکیل دی گئی ہے۔ اس اکائی نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر تیار کیا گیا ہے اور وزارت صحت کے ذریعہ اسے 2 مئی 2021 سے نافذ کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تصویر 1۔ مہاراشٹر میں تقسیم کاری کے لئے ممبئی ہوائی اڈے پر 9 مئی 2021 کو ڈنمارک سے آئے 40 وینٹی لیٹر

 

 

 

تصویر2: 9 مئی 2021 کو مہاراشٹر میں تقسیم کاری کے لئے ڈنمارک سے موصول ہوئے 13 وینٹی لیٹرس اور سیلس فورس، ممبئی سے حاصل 300 آکسیجن کنسنٹریٹر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تصویر 3: کرناٹک میں تقسیم کاری کے لئے ہنڈن ہوائی مستقر پر روانگی کے لئے تیار اسرائیل سے موصول ہوئے 2 آکسیجن پیداواری پلانٹ

 

 

 

 

 

تصویر4: جنوبی انڈمان اور نکوبار جزائر کے ڈپٹی کمشنر کو ، پورٹ بلیئر میں 10 مئی 2021 کو، 44 آکسیجن کنسنٹریٹر اور اڈاپٹر پلگ اور ناسل کینولا کے 102 باکس سونپے گئے۔

 

 

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4359



(Release ID: 1717549) Visitor Counter : 187