صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہند،کووڈ کے بندوبست کے لئے موصول ہونے والی عالمی امداد کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے طبی دیکھ ریکھ ادارو ں کو موثر طریقے سے مختص کررہی ہے اور فوری طور پر پہنچا رہی ہے
اب تک 6608 آکسیجن کنسنٹریٹر، 3856 آکسیجن سلنڈر ، 14 آکسیجن جنریشن پلانٹ ، 4330 وینٹی لیٹر / بائی پی اے پی ، تقریباََ تین لاکھ ریمڈیسیویر شیشیاں پہنچائی / بھیجی گئی ہیں
Posted On:
08 MAY 2021 4:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 مئی 2021: بھارت کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے طورپر عالمی برادری نے کووڈ -19 کے خلاف اس اجتماعی جنگ میں بھارت کی کوششوں میں مدددینے کے لئے تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ حکومت ہند نے بھارت کو موصول ہونے والی امداد کو موثر طریقے سے مختص کئے جانے اور فوری طور پر تقسیم کے لئے ایک موزوں اور منظم میکانزم تیار کیا ہے۔اس سے مددحاصل کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور طبی دیکھ ریکھ اداروں کے طبی بنیادی ڈھانچے کو مدد ملے گی اور اسپتال میں داخل ہونے والے کووڈ -19 مریضوں کے موثر کلینکل بندوبست کے واسطے ان کی کلینکل بندوبست کی صلاحیت مستحکم ہوگی۔
حکومت ہند کو مختلف ملکوں / تنظیموں سے 27 اپریل 2021سے بین الاقوامی عطیات اور کووڈ-19 ریلیف میڈیکل سپلائی اور آلات کی امداد حاصل ہورہی ہے۔
مجموعی طور پر 27 اپریل 2021 سے 7 مئی 2021 تک 6608 آکسیجن کنسنٹریٹر، 3856 آکسیجن سلنڈر ، 14 آکسیجن جنریشن پلانٹ ، 4330 وینٹی لیٹر / بائی پی اے پی ، تقریباََ تین لاکھ ریمڈیسیور شیشیاں پہنچائی / بھیجی گئی ہیں۔
یو ایس آئی ایس پی ایف ، سوئٹزر لینڈ ، پولینڈ ،نیدرلینڈ اور اسرائیل سے 7 مئی 2021 کو موصول ہونے والی اہم اشیا ء :
- آکسیجن کنسنٹریٹر (2060)،
- ریمڈیسیور (30000)،
- وینٹی لیٹر (467)،
- آکسیجن جنریشن پلانٹ (03)
موصولہ اشیا کو فوری طور پر موثر طریقے سے مختص کرنے اورریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں اوراداروں کو پہنچانا ایک جاری رہنے والا عمل ہے۔مرکزی وزارت صحت مستقل طریقے سے اس کام کی نگرانی کررہی ہے۔

فوٹو-1: امریکہ – انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم ( یو ایس آئی ایس پی ایف)کی جانب سےموصول ہونے والے 100 آکسیجن کنسنٹریٹر آج دلی سے آسام بھیجے گئے

فوٹو- 2: طبی استعمال کے لئے 93فیصدآکسیجن کی 360 لیٹرتیار کرنے والا اور 420 لیٹر آکسیجن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت والا ایک جرمن موبائل آکسیجن پروڈکشن اینڈ فلنگ سسٹم، آج صبح ڈی آر ڈی او کو بھیجا گیا تاکہ وہ اپنی صحت سہولیات میں اسے استعمال کرسکیں

فو ٹو-3 : نیدر لینڈ سے موصولہ 112 وینٹی لیٹردلی سے تلنگانہ کے لئے روانہ
مرکزی وزارت صحت میں ایک مخصوص کوارڈی نیشن سیل کی تشکیل کی گئی ہے،جس کا مقصد گرانٹ ، امداد اور عطیات کے طورپر موصول ہونے والی بیرونی ممالک کی کووڈ ریلیف اشیا ء کو حاصل کرنے اور مختص کرنے کے کام میں تال میل کرنا ہے۔اس سیل نے 26 اپریل 2021سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔وزارت صحت نے 2 مئی 2021سے ایک معیاری طریقہ عمل تیار کیا ہے اور اس کو نافذ کیا گیا ہے۔
*************
ش ح۔ا گ۔رم
U- 4337
(Release ID: 1717377)
Visitor Counter : 215