نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
آئی او اے ، ایم وائی اے ایس اور ایس اے آئی کووڈ – 19 وبائی مرض کے درمیان سابق بین الاقوامی ایتھلیٹوں اور کوچوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی
Posted On:
09 MAY 2021 11:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 09 مئی نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس)، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے کووڈ – 19 وبائی مرض کے دوران سابق بین الاقوامی ایتھلیٹوں اور کوچوں کی طبی ، مالی اور لاجسٹک سپورٹ کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی سپورٹ سیل بنانے کے لیے مشترکہ طور پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
طبی امداد، آکسیجن ، اسپتال میں داخل ہونے اور دیگر امداد کے لیے سابق بین الاقوامی ایتھلیٹس اور کوچ اپنی ضرورتوں کو آن لائن پلیٹ فارم (https://www.research.net/r/SAI-IOA-Covid-19) کے ذریعہ ارسال کر سکتے ہیں۔ یہ پورٹل پہلے سے ہی موجود ہے اور کام کر رہا ہے۔ ایک قومی کمیٹی کے علاوہ ، ہر ریاست سے درخواست دہندگان کی مدد کے لئے ریاستی سطح کے ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں جس میں آئی او اے، ریاستی حکومت کے عہدیداران اور ایس اے آئی کے عہدیداران شامل ہیں۔
اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب کیرن رجیجو نے کہا ، "ہم ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے ہندوستان میں اپنی پوری زندگی کھیلوں کےلیے وقف کردیا اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ یہ مشکل گھڑی ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے سابق ایتھلیٹ یا کوچ کے پاس کووڈ 19 کے وبائی مرض سے لڑنے کے لئے ایک مکمل معاونت کا نظام ہے۔ میں حکومت اور آئی او اے کے ذریعہ کیے گئے اس مشترکہ اقدام پر بہت خوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ضرورت مند افراد کی مدد کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ "
اس تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، آئی او اے کے صدر ، ڈاکٹر نریندر دھرو بترا نے کہا ، "ہندوستان کا کھیل برادری ایک بڑا کنبہ ہے اور اس مشکل گھڑی میں ہم سب ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر مجبور ہے۔مجھے امید ہے کہ ہم کئی سابق ایتھلیٹ اور کوچ کی مدد کر پائیں گےجنھیں اس وقت مدد کی ضرورت ہے۔ "
ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت میں طبی اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے پنڈت دین دیا ل اپادھیہ نیشنل ویلفیئر فنڈ برائے اسپورٹرس (پی ڈی یو ڈبلیو ایف ایس) کی طرف سے فنڈ بھی جاری کیے جائیں گے ، جس میں ان کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مالی امداد دی جائے گی جو شدید زندگی گزار رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-4318
(Release ID: 1717303)
Visitor Counter : 215