صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہند کی مؤثر اور فوری طور پرمختص اور فراہمیکے ذریعے ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بنیادی ڈھانچے میں مدد کے لئے وہاں کے تیسرے درجے کے حفظان صحت کے اداروں تک عالمی  امداد پہنچ رہی ہے


ہندوستان میں توسیع شدہ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ذریعےاب تک  کووڈ-19 ویکسین کی مجموعی 16.73 کروڑ خوراک دی گئیں

ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت اب تک 18 سے 44 سال کی عمر  کے 14.8 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے

مسلسل پیش رفت جاری رکھتے ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3.18 لاکھ مریض شفایاب ہوئے

Posted On: 08 MAY 2021 12:20PM by PIB Delhi

عالمی برادری، وبائی مرض کی دوسری لہر میں کووڈ-19 کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے پیدا چیلنجوں اور ضروریات کو پوری کرنے  کے لئےہندوستان کی کوششوں کی حمایت میں مدد کررہی ہے۔ یہ ہندوستان کےتئیں یکجہتی اور خیرسگالی کی عکاس ہے۔ حکومت ہند نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس نازک ترین  مرحلے کے دوران  اپنی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لئے ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  عالمی مدد کو مؤثر انداز سے اور فوری طور پر مختص کیا جائے اور روانہ کردیا جائے۔

اب تک 2983 آکسیجن کنسٹریٹر، 2429 آکسیجن سلینڈر، 13 آکسیجن بنانے والے پلانٹس، 2951 وینٹی لیٹر/ بی پی اے پی / سی پی اے پی اور ریمڈیسیور کی تین لاکھ سے زیادہ شیشیاں تقسیم کی گئی ہیں۔

 دوسری جانب ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کی توسیع ہونے کے ساتھ ہی کووڈ-19 سے بچاؤ  کے اب تک مجموعی طور پر16.73 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

تمام 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 18 تا 44 سال تک کی عمر کے14,88,528مستفدین کوکووڈ سے بچاؤ کا  پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ یہ ریاستیں ہیں انڈ مان و نکوبار جزائر (663)، آندھرا پردیش (148)، آسام (33,693)، بہار (291)، چنڈی گڑھ (2)، چھتیس گڑھ (1,026)،دہلی (2,41,870)، گوا (934)، گجرات(2,47,652)،  ہریانہ(2,04,101)، ہماچل پردیش (14)، جمو ں و کشمیر (26,161)، جھارکھنڈ (81)، کرناٹک (8,681)، کیرالہ(112)، لداخ (86)، مدھیہ پردیش(9,833)، مہاراشٹر (3,08,171)، میگھالیہ (2)، ناگالینڈ (2)، اڈیشہ (35,152)،  پڈوچیری (1)، پنجاب (2,785)، راجستھان (2,49,315)، تمل ناڈو (10,703)، تلنگانہ (498)، تریپورہ (2)، اترپردیش (1,02,407)، اتراکھنڈ (19) اور مغربی بنگال (4,123)۔

صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 24,37,299 سیشنز کے دوران مجموعی طور پر  16,73,46,544ٹیکے لگائے گئے۔ان میں 95,22,639حفظان صحت  سے متعلق کارکنان ایچ سی ڈبلیوز شامل ہیں جنہوں نےپہلی خوراک اور64,30,277صحت کارکنان نے دوسری خوراکحاصل کی ہے۔1,38,62,998ایف ایل ڈبلیوز کو  (پہلی خوراک)،76,46,634ایف ایل ڈبلیوزکو (دوسری خوراک)، 18 تا 44 سال تک کی عمر کے 14,88,528مستفدین نے (پہلی خوراک)،60 سال سے زیادہ کی عمر کے  5,35,04,312 مستفدین کو  پہلی خوراک اور  1,42,87,313مستفدین کو  دوسری خوراک اور 45 سال سے60 سال کی عمر کے درمیان کے5,47,33,969 مستفدین کو (پہلی خورک) اور 58,69,874 مستفدین کو (دوسری خوراک) دی جاچکی ہے۔

 

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

95,22,639

دوسری خوراک

64,30,277

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,38,62,998

دوسری خوراک

76,46,634

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

14,88,528

45 تا 60 عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,47,33,969

دوسری خوراک

58,69,874

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,35,04,312

دوسری خوراک

1,42,87,313

 

میزان

16,73,46,544

ملک میں اب تک لگائے گئے ٹیکوں میں  سے66.81 فیصد ٹیکے  10 ریاستوں میں لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015Q37.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 23 لاکھ ٹیکے لگائے گئے۔

جاری ٹیکہ کاری مہم کے112ویں روز (07 مئی2021) کو  22,97,257ٹیکے لگائے گئے۔ ملک بھر میں  18,692سسیشنز  کے دوران 9,87,909 مستفدین  کو پہلا ٹیکہ لگایا گیااور13,09,348مستفدین کو دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔

مورخہ07 مئی 2021(112واں دن)

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

20,111

دوسری خوراک

36,888

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

92,894

دوسری خوراک

1,04,263

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

3,05,636

45 تا 60 عمر کے افراد

پہلی خوراک

4,01,595

دوسری خوراک

4,90,555

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

1,67,673

دوسری خوراک

6,77,642

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

9,87,909

دوسری خوراک

13,09,348

ہندوستان میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی  تعداد آج 1,79,30,960ہے۔ صحتیابی کی قومی شرح 81.90 فیصد کے بقدر ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں3,18,609صحتیابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ان میں سے دس ریاستوں میں صحتیابی کے 71.93 فیصد نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00220LC.jpg

ملک بھر میں 30 کروڑ  سے زیادہ ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں جبکہ  مثبت معاملوں کی شرح فی الحال7.29فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HW93.jpg

21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی دس لاکھ کی آبادی پر معاملوں کی تعداد قومی شرح   سے(15,864) کم  ہے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041NHJ.jpg

15 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ایک لاکھ کی آبادی پر معاملوں کی تعداد قومی شرح سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053WPD.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں4,01,078نئے معاملے سامنےآئے ہیں۔

دس ریاستوں میں 70.77 فیصد نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد54,022نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 48,781معاملے، جبکہ کیرالہ میں 38,460 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006GES8.jpg

 

ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد37,23,446 تک پہنچ گئی ہے۔یہ ملک بھرکے مجموعی مثبت معاملوں کا17.01فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی زیر علاج معاملوں میں78,282معاملوں کیکمی رونما ہوئی ہے۔

ہندوستان میں کل زیر علاج معاملوں میں سے 80.68فیصد مریض12 ریاستوں میں زیر علاج ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007UN3T.jpg

قومی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے اور سردست یہ 1.09 فیصد پر قائم  ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4,187اموات درج ہوئی ہیں۔

اموات کے نئے معاملات میں سے77.29  فیصد معاملے10 ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (898) اموات درج ہوئی ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک  میں(592)  اموات ایک روز میں درج کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008WNPO.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تین ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ان میںدمن و دیو اور دادر و نگر حویلی،میزورم اورانڈمان و نکوبار جزائر شامل ہیں۔

*****

ش ح۔ ن ر (08.05.2021)

U NO: 4296



(Release ID: 1717151) Visitor Counter : 182