کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملک بھر میں ریم ڈسیور کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانےکے لئے 16 مئی2021 تک تیار کی جانے والی یہ دوا تقسیم کی جائے گی: جناب ڈی وی سدانند گوڑا

Posted On: 07 MAY 2021 1:48PM by PIB Delhi

ہر ریاست میں ریم ڈسیور کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے اور اس کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج 16 مئی 2021 تک ریم ڈسیور کو مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پورے ملک میں ریم ڈسیور کی بلا رکاوٹ سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے گا اور اس عالمی وبا کے دور میں مریض کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

دوا سازی کے محکمے اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے تمام ریاستوں کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں یہ بتایاگیا تھا کہ 21 اپریل سے 9 مئی 2021 کی مدت تک کے دوران ریم ڈسیور کی دوا کو مختص کرنے کے منصوبے کو جاری رکھتے ہوئے، جس بارے میں یکم مئی 2021 کو جاری ڈی او کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے۔ 21 اپریل سے لے کر 16 مئی 2021 تک کی مدت کے لئے ویلڈ ایک اپ ڈیٹیڈ مختص پلان فارما سٹیکلز کے محکمے اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کی گئی ہے۔

اس کا الاٹمنٹ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کردیاگیا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اندر اس کی مناسب تقسیم کی نگرانی کرے جس کے تحت مناسب اور ایماندارانہ استعمال کے مطابق سرکاری اور نجی اسپتالوں کو کور کیا جائے۔

ریاستی سرکاروں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ کمپنیوں کے لایزن افسروں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرکے اس مقدار کے لئے کمپنیوں کو فوراً خریداری آرڈر ضرور دے دیں۔ اگر انہوں نے پہلے سے ایسا نہیں کیا ہے۔ جسے وہ سپلائی چین کے مطابق ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے کئے گئے الاٹمنٹ کے تحت خریدنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے ریاست میں نجی تقسیم چینل کے ساتھ بھی رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SMOW.jpg

...............................................................

   ش ح،ح ا، ع ر

07-05-2021

                                                                                                                U-4278



(Release ID: 1716970) Visitor Counter : 204