خلا ء کا محکمہ

خلا کے محکمہ نے ملک میں کووڈ بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں تعاون دیا: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بیان


تمل ناڈو اور کیرالہ کو مستقل بنیاد پر رقیق آکسیجن فراہم کی جارہی ہے

Posted On: 06 MAY 2021 6:02PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے  کہ خلا کے محکمے نے اپنے کام کی صلاحیت سے زیادہ آگے بڑھ کر تمل ناڈو، کیرالہ، آندھرا پردیش اور چنڈی گڑھ کو کووڈ میں مددگار ثابت ہونے والی رقیق آکسیجن کی امداد فراہم کرائی ہے۔ ایک آن لائن جائزہ میٹنگ میں اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیون نے کہا کہ آندھراپردیش اور چنڈی گڑھ کو آکسیجن کی گنجائش بڑھانے کے علاوہ تمل ناڈو اور کیرالہ کو یومیہ 9.5 ٹن آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی آر سی کے اسرو پروپلسن کمپلیکس کےذریعے مینوفیکچرس اور سپلائی کی گئی۔ 87 ٹن ایل او ایکس پہلے ہی 24 گھنٹے کے ورک شیڈول کو یقینی بنا کر تمل ناڈو اور کیرالہ کو دی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں آکسیجن کی دستیابی بڑھانے کے لئے 12 ایم ٹی ایل او ایکس بھیجی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آندھرا پردیش اور کیرالہ میں مقامی لوگوں کے لئے بھی آکسیجن سلینڈر کی سپلائی کو یقینی بنا رہا ہے۔ بہت جلد وینٹی لیٹرس، پرانا اور ویوسمیت ایڈوانس طبی آلات (ڈیواسیسز) کی ڈیزائنگ اور مینوفیکچرنگ صنعتوں میں شروع کردی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-23PQS.JPG

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جانکاری دی گئی کہ احمد آباد میں اسپیس ایپلیکشن سینٹر نے کامیابی سے لگ بھگ 1.65 لاکھ لیٹر کے 2 لیکوڈ نائٹروجن ٹینکروں کو احمد آباد اور نزدیک کے اسپتالوں میں بھنڈارا اور سپلائی کے لئے رقیق آکسیجن ٹینکوں کو فیس شیلڈ اور پی پی آئی کٹس کی سپلائی بھی کی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ضرورت مند مریضوں کے لئے ڈسپنسریوں کے لئے آکسیجن Concentrators کی خرید کی جارہی ہے اور بیگج اور نئے آکسیجن Concentrators کے لئے ڈس-ان فیکٹینٹ چیمبر کا ڈیزائن پہلے ہی تیاری کے مرحلے میں ہے اور اس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

خلا کے محکمے کے ذریعے دستیاب کرائی جارہی دیگر ٹکنالوجیکل مدد میں شہریوں کو نزدیکی ٹیکہ کاری مرکز پر پہنچنے میں مدد کے لئے پورے ہندوستان میں کوون ایپ کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری میپنگ ایس اے سی کے ذریعے تیار کئے گئے غیر کنٹیکٹ تھرمل کیمرے کی تعینات، صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے تعاون واشتراک سے کووڈ-19 ڈیش بورڈ کا فروغ اور تریپورہ ریاست میں کووڈ-19 معاملوں کی جیوٹیگڈ اطلاع کو جمع کرنے کے لئے آسام کے ڈبروگڑھ میں واقع آئی سی ایم آر کے تعاون سے موبائل ایپ ’فائیٹ کورونا‘ کا فروغ شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-1LEDD.jpg

خلا کے محکمے کے سینئر افسروں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا کہ اس سال دسمبر میں بغیر انسان والا گگن یان مشن سمیت 10 شیڈول سیٹلائٹ لانچ پروجیکٹوں کے لئے کام جاری ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عالمی وبا کے بے حد خراب اثرات کے باوجود لانچ مہم سرگرمیاں پچھلے چھ مہینوں کے دوران پی ایس ایل وی-سی-49، سی -50 اور سی-51 کے لئے ورچوئل لانچ کنٹرول سے جاری رہی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکمے سے یہ بھی کہا کہ بنگلورو، شیلانگ اور سری ہری کوٹہ میںکووڈ کیئر سینٹروں کے قیام کے علاوہ مزید کووڈ کیئر سینٹرس قائم کرنے کے احکامات کا پتہ لگایا جائے۔

وزیر موصوف نے خلا کے محکمے کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان اقدامات کا مقصد کووڈ وبا کو قابو میں کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے بائیو بیبل ٹیموں کو متعارف کرانے اور اب تک 30 فیصداسٹاف کی ٹیکہ کاری کے لئے محکمے کی خصوصی تعریف کی۔

..............

       ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-4249



(Release ID: 1716761) Visitor Counter : 171