وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کووِڈ۔19 کے خلاف نبرد آزمائی میں مسلح افواج کے کردار کی ستائش کی

Posted On: 06 MAY 2021 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 مئی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووِڈ۔19 کے خلاف نبردآزمائی میں مسلح افواج کے کردار کی ستائش کی ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی تحریر بعنوان ’’نظر نہ آنے والے دشمن سے جنگ: کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ پر وزارت دفاع کا رد عمل‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا:

’بحری‘، ’بری‘ اور ’فضائیہ‘۔۔۔ ہماری مسلح افواج نے کووِڈ۔19 کے خلاف جنگ کو تقویت فراہم کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے۔‘‘

 

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4251



(Release ID: 1716571) Visitor Counter : 185