صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نئی دہلی کے ایمس اور آر ایم ایل ہسپتال میں پی ایم کیئرس فنڈ کے توسط سے دو ہائی فلو  میڈیکل آکسیجن پلانٹس قائم کیے گئے


کووِڈ مریضوں کو آکسیجن کی سپلائی آج سے شروع ہوگی

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کی وسعت کے ساتھ ہی بھارت سب سے تیز رفتاری سے مجموعی طور پر 16 کروڑ سے زائد ٹیکے لگانے والا تیز ترین ملک بن گیا ہے

18 سے 44 برس کے 6.7 لاکھ سے زائد مستفیدین کو ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت ٹیکے لگائے گئے

صحتیابی کی مستحکم رفتار کے ساتھ ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.38 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے

Posted On: 05 MAY 2021 12:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05 مئی 2021: ایک غیر معمولی واقعہ کے تحت، ایک ہفتے کے اندر نئی دہلی کے ایمس اور آر ایم ایل ہسپتال میں پی ایم کیئرس فنڈ سے حاصل سرمائے سے دو ہائی فلو میڈیکل آکسیجن پلانٹ قائم کیے گئے ہیں۔ جنگی پیمانے پر کام کرتے ہوئے، دونوں پلانٹس کو کوئمبٹور سے تیزی کے ساتھ ہوائی جہاز کے ذریعہ لایا گیا تھا اور گذشتہ روز ان کی تنصیب کا کا مکمل کیا گیا۔ آج سے دونوں ہی پلانٹس سے آکسیجن کی دستیابی کا عمل شروع ہوگا۔

ملک میں کووِڈ۔19 کیسوں میں تیزی سے اضافے پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کے لئے، پی ایم کیئرس نے ملک بھر میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس قائم کرنے کے لئے سرمایہ مختص کیا ہے۔ ان پلانٹس کو تین مہینے کے اندر قائم کیے جانے کا منصوبہ ہے۔مجموعی طور پر پانچ ہائی فلو میڈیکل آکسیجن پلانٹ ایمس ٹراما سینٹر، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال (آر ایم ایل)، صفدر جنگ ہسپتال، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور ہریانہ کے ایمس، جھجر میں قائم کیے جائیں گے۔

ذیل میں ایمس، نئی دہلی میں میڈیکل آکسیجن پلانٹ کی تصاویر پیش کی جا رہی ہیں:

 

 
   

 

 

ذیل میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال میں قائم کیے گئے میڈیکل آکسیجن پلانٹ کی چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں:

 

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے  کی مزید توسیع کے ساتھ ہی ملک میں آج مجموعی طور پر کووِڈ ٹیکہ کاری کی تعداد 16 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت نے یہ سنگ میل محض 109 دن میں حاصل کیا۔

اس کےمقابلے میں امریکہ نے یہ سنگ میل 111 دن میں جبکہ چین نے 116 دن میں حاصل کیا۔

 

ملک کی 12 ریاستوں میں 18 سے 44 برس کی عمر کے 671285 مستفیدین  نے کووِڈ ٹیکے کی پہلی خوراک حاصل کی۔ ان ریاستوں میں چھتیس گڑھ (1026)، دہلی (82000)، گجرات (161625)، جموں و کشمیر (10885)، ہریانہ (99680)، کرناٹک (3840)، مہاراشٹر (111621)، اڈیشہ (13768)، پنجاب (908)، راجستھان (130071)، تمل ناڈو (4577) اور اترپردیش (51284) شامل ہیں۔

آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق، 2366349 سیشنوں کے توسط سے مجموعی طور پر 160494188 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ان میں 9462505 حفظانِ صحت کارکنان نے ٹیکے کی پہلی خوراک اور 6322055 حفظانِ صحت کارکنان نے ٹیکے کی دوسری خوراک لی۔ اسی طرح 13565728 ہراول دستے کے کارکنان نے ٹیکے کی پہلی خوراک اور 7332999 ہراول دستے کے کارکنان نے ٹیکے کی دوسری خوراک لی۔ 18 سے 45 برس کے 671285 مستفیدین نے ٹیکے کی پہلی خوراک  حاصل کی ہے۔ 60 برس سے زائد کی عمر کے 52950584 مستفیدین کو ٹیکے کی پہلی خوراک اور 12385466 مستفیدین کو ٹیکے کی دوسری خوراک حاصل ہوئی۔ 45 سے 60 برس کی عمر کے 53394353 مستفیدین نے پہلی خوراک اور 4409213مستفیدین نے دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

حفظانِ صحت کارکنان

ہراول دستے کے کارکنان

18 سے 44 برس  کی عمر کے افراد

45 سے 60 برس کی عمر کے افراد

60 برس سے زائد کی عمر کے افراد

مجموعی تعداد

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری

94,62,505

63,22,055

1,35,65,728

73,32,999

6,71,285

5,33,94,353

44,09,213

5,29,50,584

1,23,85,466

16,04,94,188

ملک میں اب تک مجموعی طور پر دی گئی خوراکوں میں 66.86 فیصد خوراکیں دس ریاستوں میں دی گئیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ سے زائد ٹیکے لگائے گئے۔

ٹیکہ کاری مہم کے 109ویں دن (4 مئی 2021) ، 1484989 ٹیکے لگائے گئے۔ 14011 سیشنوں کے توسط سے 780066 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 704923 مستفیدین کو ٹیکے کی دوسری خوراک حاصل ہوئی۔

 

تاریخ: 4 مئی 2021 (دن۔ 109)

حفظانِ صحت کارکنان

ہراول دستے کے کارکنان

18 سے 44 برس کے افراد

45 سے 60 برس کے افراد

60 برس سے زائد کی عمر کے افراد

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خورک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

13,591

22,964

56,415

63,855

2,63,651

3,21,811

2,50,637

1,24,598

3,67,467

7,80,066

7,04,923

 

بھارت میں روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد آج 16951731 تک پہنچ گئی۔ قومی صحتیابی کی شرح 82.03 فیصد کے بقدر ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 338439 مریض صحتیاب ہوئے۔

نئی صحتیابیوں میں سے 73.4 فیصد صحتیابیاں دس ریاستوں میں ہوئیں۔

سترہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہفتہ واری مثبت شرح قومی اوسط (21.46)سے  کم ہے۔

19 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہفتہ واری مثبت شرح قومی اوسط سے زائد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 382315 نئے معاملات سامنے آئے۔

مہاراشٹرا، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، کیرالا، ہریانہ، مغربی بنگال، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور راجستھان سمیت دس ریاستوں میں 70.91 فیصد نئے معاملات درج کیے گئے۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یومیہ نئے معاملات 51880 درج کیے گئے۔ اس کے بعد کرناٹک میں 44631 جبکہ کرناٹک میں 37190 معاملات درج کیے گئے۔

 

بھارت میں مجموعی طور پر سرگرم معاملات کی تعداد 3487229 تک پہنچ گئی ہے، اور یہ ملک کے مجموعی مثبت معاملات کا 16.87 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی سرگرم معاملات میں 40096 کیسوں کا اضافہ رونما ہوا ہے۔

بھارت کے مجموعی سرگرم معاملات میں 12 ریاستوں کی حصہ داری 81.25 فیصد ہے۔

قومی شرح اموات میں تخفیف واقع ہو رہی ہے اور اب یہ 1.09 فیصد کے بقدر ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3780 اموات درج کی گئی ہیں۔

نئی اموات میں 10 ریاستوں کی حصہ 74.97  فیصد کے بقدر ہے۔ سب سے زیادہ اموات (891) مہاراشٹر میں واقع ہوئیں۔ اس کے بعد اترپردیش کا نمبر آتا ہے جہاں 351 یومیہ اموات واقع ہوئیں۔

سات ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ19 کی وجہ سے موت کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ ان میں میگھالیہ، دمن اور دیو، دادر اور ناگر حویلی، تری پورہ، لکشدیپ، اروناچل پردیش، میزورم اور انڈمان و نکوبار جزائر شامل ہیں۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4220



(Release ID: 1716410) Visitor Counter : 240