صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستانی حکومت نے  اب تک ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 17.02 کروڑ سے زیادہ  ویکسین کی خوراکیں مفت فراہم کرائیں


ریاستوں؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی  94.47 لاکھ  سے زیادہ   خوراکیں موجود ہیں

مزید بر آں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آئندہ تین روز کے دوران  36 لاکھ سے زیادہ خوراکیں فراہم کی جائیں گی

Posted On: 05 MAY 2021 10:49AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05 ؍مئی : ہندوستانی حکومت  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون کے ساتھ  ایک مکمل حکومت  کے طریقہ کار  کو اپناتے ہوئے کووڈ – 19  وبا کے خلاف  جنگ کی قیادت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ  جانچ ، تشخیص  اور علاج  ،کووڈ سے متعلق  مناسب طور طریقے  اور ٹیکہ کاری  یہ حکومت ہند کی  اس حکمت عملی کے پانچ  نکات ہیں، جو وبا کو  محدود کرنے کے لئے اختیار کی گئی ہے۔

یکم  مئی 2021  سے  کووڈ – 19  ٹیکہ کاری کی  حکمت عملی  کے اصلاح شدہ  اور تیز رفتارتیسرے  مرحلے پر عمل در آمد جاری ہے۔ 28  اپریل سے  اہل افراد کے  لئے  رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ موزوں  مستفیدین  یا تو براہ راست  کو-ون پورٹل (cowin.gov.in)  پر اپنا اندراج کرائیں یا آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے۔

ہندوستانی حکومت نے اب تک ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  تقریبا  17.02  کروڑ  ٹیکے  مفت فراہم کرائے ہیں۔ اس میں  مجموعی کھپت 160794796 خوراکیں ہے۔(آج صبح 8 بجے تک موصولہ تفصیلات کے مطابق)۔

ریاستوں؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی  94.47 لاکھ  سے زیادہ   خوراکیں(9447614) موجود ہیں۔

مزید بر آں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آئندہ تین روز کے دوران  36 لاکھ (3637030) سے زیادہ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔س ب۔ ق ر

U-4201



(Release ID: 1716118) Visitor Counter : 210