ریلوے کی وزارت
ناگالینڈ کی ریاستی حکومت کے مطالبے پر ریلونے آج دیماپور میں 10 آئیسولیشن کوچ تعینات کیے
آسام کی حکومت نے مختلف اسٹیشنوں پر کووِڈ کوچوں کو تیار رکھنے کے لئے درخواست کی
ریلوے نے مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں استعمال کے لئے اضافی کووِڈ کیئر کوچوں کو تیار کیا ہے
جبل پور کے لئے آئیسولیشن کوچوں کو تعینات کیا گیا
ہنگامی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئیسولیشن کوچوں کو نندروبار سے پال گھر منتقل کیا گیا
ابھی بھارت کے مختلف حصوں میں 213 آئیسو لیشن کوچ زیر استعمال ہیں
آج کی تاریخ میں ان آئیسولیشن کوچوں میں 3200 سے زائد مفت بستر دستیاب ہیں
Posted On:
02 MAY 2021 2:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 مئی، 2021: کووِڈ کے خلاف متحدہ جنگ میں ملک کی صلاحیتوں کو تقویت بخشتے ہوئے وزارت ریلوے نے اپنی کثیر جہتی پہل قدمیوں کے تحت تقریباً 64000 بستروں کے ساتھ ساتھ تقریباً 4000 آئیسولیشن کوچوں کو تعینات کیا ہے۔
ریاستوں کے ساتھ ساجھا طور پر کام کرنے اور جتنا جلدی ہو سکے کاروائی کے لئے ، ریلوے نے ہم آہنگی پر مبنی عملی منصوبے کے لئے اپنی مفاہمتی عرضداشت کو مکمل کرنے کے سلسلے میں زونوں اور ڈویژنوں کو بااختیار بنانے کا ایک لامرکزی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ ان آئیسولیشن کوچوں کو آسانی سے منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی ریلوے نیٹ ورک پر مطالبے والے مقامات پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔
وہیں ریاستوں کے مطالبے کے مطابق فی الوقت کووِڈ مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے مختلف ریاستوں کو تقریباً 3400 بستر کی اہلیت کے ساتھ 213 کوچ سونپے گئے ہیں۔ موجودہ وقت میں آئیسولیشن کوچوں کا استعمال دہلی، مہاراشٹر (اجنی آئی سی ڈی، نندروبار)، مدھیہ پردیش (اندور کے قریب تیہی) میں کیا جا رہا ہے۔ تازہ مطالبہ ناگالینڈ کی ریاستی حکومت کی جانب سے آئیسولیشن کوچوں کے لیے آیا ہے۔ اسی طرح، ریلوے نےدیماپور میں 10 آئیسولیشن کوچوں کو تعینات کیاہے۔
اس کے علاوہ ریلوے نے اترپردیش کے بڑے شہروں جیسے فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد میں بھی 50 کوچ لگائے ہیں۔ وہیں ضلع انتظامیہ کے مطالبے پر آئیسولیشن کوچوں کو نندروبار سے پال گھر منتقل کیا گیا ہے۔ جبل پور کے لئے بھی آئیسولیشن کوچ تعینات کیے جا رہے ہیں۔
دہلی ، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں تعینات ان کوچوں کی افادیت کی تازہ صورتحال مندرجہ ذیل ہے :
آج کی تاریخ میں مہاراشٹر کے نندروبار میں 6 نئے مریضوں کو بھرتی کیا گیا ہے، جبکہ 3 مریضوں کو آئیسولیشن مدت کے بعد رخصت کر دیا گیا۔ ابھی اس سہولت میں 35 کووِڈ مریض آئیسولیشن میں ہیں۔ اب تک ریاست کی صحت انتظامیہ کے ذریعہ 95 داخلے درج رجسٹر کیے گئے ہیں، جبکہ 60 مریضوں کو رخصت کیا جا چکا ہے۔ابھی بھی 330 بستر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ریلوے نے اجنی ان لینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی) میں 11 کووِڈ کیئر کوچوں (طبی عملے اور سپلائی کے لئے خصوصی طور سے خدمات دینے والے ایک کوچ کے ساتھ) کو لگایا ہے۔
مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ 2 کوچوں کے مطالبے کے تعلق سے مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن نے اندور کے پاس تیہی اسٹیشن پر 320 بستر کی اہلیت والے 22 کوچ تعینات کیے ہیں۔ اب تک یہاں 12 مریض بھرتی ہو چکے ہیں۔ اس سہولت میں ابھی 308 بستر دستیاب ہیں۔ وہیں بھوپال میں 20 کوچ تعینات کیے گئے ہیں۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ان میں 4 ڈسچارج کے ساتھ 21 مریضوں کو بھرتی کیا گیا۔ یہاں ابھی 275بستر دستیاب ہیں۔
ریلوے نے دہلی میں 1200 بستروں کی اہلیت کے ساتھ 75 کووِڈ کیئر کوچوں کے ریاستی حکومت کے مطالبے کو پورا کیا ہے۔ ان میں سے 50 کوچ شکوربستی اور 25 کوچ آنند وہار اسٹیشن پر تعینات ہیں۔ اب تک ان میں ایک مریض کو رخصت کیے جانے کے ساتھ 4 داخلے درج رجسٹر کیے گئے ہیں۔1196 بستر ابھی بھی دستیاب ہیں۔
تازہ ترین ریکارڈ کے مطابق، ان ریاستوں میں مجموعی طور پر 123 مریضوں کو بھرتی کیا گیا۔ ان میں 62 کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ فی الوقت 61 کووِڈ مریض ان آئیسولیشن کوچوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ ان سہولتوں میں ابھی بھی 3200 بستر دستیاب ہیں۔ ان میں دیماپور میں نئے کوچوں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
حالانکہ اترپردیش ریاستی حکومت کے ذریعہ اب تک کوچوں کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے، فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد میں مجموعی طور پر 800 بستروں (50 کوچ) کی اہلیت کے ساتھ ہر ایک مقام پر 10 کوچ رکھے گئے ہیں۔
وہیں آسام کی حکومت نے بھی مختلف اسٹیشنوں پر 150 کووِڈ کوچوں کو تیار رکھنے کے لئے درخواست کی ہے۔ حالانکہ ان کوچوں کو چھ اسٹیشنوں کامکھیا/گواہاٹی،لمڈنگ، نیو بنگائی گاؤں، سلچر، بدرپور اور ڈبروگڑھ کے لئے درخواست نہیں کی گئی ہے۔ اس کی جگہ یہ سجھاؤ دیا گیا ہے کہ ضرورت پیش آنے پر ان کوچوں کو لگایا جائے۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-4129
(Release ID: 1715601)
Visitor Counter : 239