وزارت خزانہ

بھارتی حکومت اثاثوں کے اخراجات کےلیے ریاستوں کو 15000 کروڑ روپے فراہم کرے گی


ریاستوں کو اثاثوں کو نقدی کی شکل دینے / حصص کو فروخت کرنے کے لیے 5000 کروڑ روپے دیئے جائیں گے

Posted On: 30 APR 2021 1:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29 اپریل ، 2021/ بھارتی حکومت کے تحت خزانے کی وزارت نے اثاثوں  کے پروجیکٹوں پر کیے جانے والے خرچ کے لیے  50 سال کے لیے سود سے مستثنیٰ قرض کے طور پر ریاستوں کو 15000 کروڑ روپے تک کی اضافی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخراجات کے محکمے نے مالی سال 22-2021 کے لیے  اثاثوں کے اخراجات کی غرض سے ریاستوں کو مالی امداد کی اسکیم سے متعلق  تازہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ خزانے کی وزار خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا  کہ مرکز ریاستوں کو بنیادی ڈھانچے پر مزید خرچ کرنے کے لیے اور ان کے سرکاری شعبے کی صنعتوں کے حصص کی فروخت کو ترغیب دینے کے لیے کچھ اقدامات کرے گا۔

اثاثوں کے اخراجات سے خاص طور پر غریبوں  اور بے ہنر افراد کو روزگار فراہم ہوتا ہے۔ اس کے کئی گنا اثرات مرتب ہوتے ہیں ، معیشت کی مستقبل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے جس کا نتیجہ اقتصدای ترقی کی زیادہ شرح کی شکل میں برآمد ہوتا ہے۔ لہٰذامرکزی حکومت کی خراب مالی پوزیشن کے باوجود پچھلے سال فیصلہ کیا گیا کہ اثاثوں کے اخراجات کے لیے خصوصی امداد کے لیے ایک اسکیم شروع کی جائے ۔

اسکیم کے تحت ، ریاستی سرکاروں کو 50 سال کے لیے بغیر سود والے قرضے فراہم کیے جائیں۔  ایک رقم جو 12000 کروڑ روپے سے تجاوز نہ کرتی ہو ۔ مالی سال 21-2020 کے لیے اسکیم کے تحت مختص کی گئی  اور ریاستوں کو 11830.29 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی۔ اس سے وبا کے سال کے دوران  ریاستی سطح کے اثاثوں پر آنے والے اخراجات کو جوں کا توں برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

سال 2022-2021 کے لے اثاثوں پر آنے والے اخراجات کے لیے ریاستوں کو خصوصی مدد کے لیے اسکیم کے تین حصے ہیں۔

حصہ نمبر I۔ اسکیم کا یہ حصہ شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں کے لیے ہے اور 2600 کروڑ روپے کی ایک رقم اس حصے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

حصہ نمبر II۔ اسکیم کا یہ حصہ سبھی دیگر ریاستوں کے لیے ہے جن میں حصہ ایک بھی شامل ہے۔ اس حصے کے لیے 7400 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

حصہ نمبر III۔ اسکیم کا یہ حصہ ریاستوں کو بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کو نقد رقم کی شکل دینے اور ریاستی سرکاری شعبے کی صنعتوں کی حصص کے فروخت کے لیے ترغیب فراہم کرنے کی غرض سے ہے۔ اسکیم کے اس حصے کے لیے 5000 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4086



(Release ID: 1715374) Visitor Counter : 181