کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

بھارت 500004 ریمڈیسیویر کے انجیکشن درآمد کرے گا


آج پہنچے  گی 75000 شیشیوں کی پہلی کھیپ

Posted On: 30 APR 2021 11:56AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی: 30 اپریل، 2021۔ حکومت ہند نے ملک میں ریمڈیسیویر کی قلت کو دور کرنے کے لئے دوسرے ممالک سے اہم دوا ریمڈیسیویر کی درآمد شروع کردی ہے۔ 75000 شیشیوں کی پہلی کھیپ آج ہندوستان پہنچے گی۔

ہندوستانی حکومت کی ایک کمپنی ایچ ایل ایل لائف کئیر لمیٹڈ نے میسرز گلیڈ سائنسز انک امریکہ اور مصری فارما کمپنی، میسرز  ایوا فارما سے ریمڈیسیویر کے  450000انجیکشن منگوائے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ گیلاد سائنسز انکارپوریٹڈ امریکہ اگلے ایک یا دو دن میں 00075 سے 10000شیشی بھیجے گا۔ مزید ایک لاکھ شیشیاں بھی 15 مئی تک یا اس سے پہلے فراہم کی جائیں گی۔  ایوا فارما ابتدائی طور پر 10000 شیشیوں کی فراہمی کرے گی جس کے بعد ہر 15 دن میں یا جولائی تک 50000 شیشی فراہم کی جائیں گی۔

حکومت نے ملک میں ریمڈیسیویر کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے 27 اپریل 2021 تک 7 لائسنس یافتہ   ملکی سامان ساز کمپنیوں کی پیدا واری صلاحیت38 لاکھ شیشی ما ہانہ سے بڑھ کر ایک کروڑ 3 لاکھ شیشی تک جا پہنچی ۔ پچھلے 7 دنوں ( 28-21 اپریل 2021) پچھلے 7 دنوں کے دوران دوا ساز کمپنیوں کے ذریعہ کل 13.73 لاکھ شیشیاں پورے ملک میں فراہم کی جا چکی ہیں ۔ روزانہ سپلائی 11 اپریل میں 67900 شیشی سے بڑھ کر 28 اپریل 2021 میں 2.09 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حدایت کی گئی کہ ریمڈیسیویر کی بہ روکاوٹ نقل و حمل جاری رہنی چاہیے۔

حکومت نے ہندوستان میں ریمڈیسیویر کی دستیابی بڑھانے کے لئے  اس کی برآمد پر بھی پابندی عائد کردی۔ عوام میں انجیکشن کی حصول یابی کو یقینی بنانے کے  لیے، این پی پی اے نے 17 اپریل 2021 کو ترمیم شدہ زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت جاری کی جس سے تمام بڑے برانڈز کی لاگت فی شیشی 3500  روپے سے کم رہ گئی۔

ریمڈیسیویر کی اعلی پیداوار اور دستیابی میں سہولت کے لیے ، 20 اپریل کو نوٹیفیکیشن 27/2021 کے تحت محکمہ محصولات نے 20 اپریل کو ریمڈیسیویر انجیکشن ، اے پی آئی اور بیٹا سائکلوڈیکسٹرین پر سے، جو ریمڈیسیویر کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔کسٹمز ڈیوٹی  31 اکتوبر 2021 تک کے لئے ہٹا لی ہے ۔

نیشنل ٹریٹمنٹ پروٹوکول کو کووڈ -19 کے بالگ مریضوں کے انتظام کے لئے 22 اپریل 2021 کو ایمس / آئی سی ایم آر – کووڈ- 19 قومی ٹاسک فورس / صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مشترکہ نگرانی گروپ کے ذریعہ اپڈیٹ کیا گیا۔ اصلاح شدہ پروٹوکول سے دواؤں کے مناسب استعمال کی ہمت افزائی ہوگی اور اس سے دواؤں کی مانگ میں بھی اعتدال پیدا ہونے کی توقع ہے ۔

-----------------------

ش ح۔س ح۔ر ب۔

U NO: 4085


(Release ID: 1715039) Visitor Counter : 255