صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کی شروعات سے پہلے 2.45 کروڑ سے زیادہ مستفدین نے کوون پر اپنا اندراج کرالیا ہے (آج صبح 9 بجکر 30 منٹ تک)


بھارت میں مجموعی طور پر 15.22 کروڑ سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ، ایک دن میں یہ سب سے زیادہ تعداد ہے

گزشتہ 24  گھنٹے میں لگ بھگ تین لاکھ افراد صحت یاب ہوئے ہیں


Posted On: 30 APR 2021 11:09AM by PIB Delhi

ایک اہم پیش رفت کے طور پر ،2.45 کروڑ سے زیادہ مستفدین نے کوون ڈجیٹل پلیٹ فارم پر خود کا اندراج کرالیا ہے (آج صبح 9 بج کر 30 منٹ تک ) جبکہ ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ یکم مئی سے شروع ہورہا ہے۔ 28 اپریل کو 1.37 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے خود کا اندراج کرایا ہے جبکہ 29 اپریل 2021 تک 1.04 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔

دوسری جانب ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کیلئے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعدادآج 15.22 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

 

 آج صبح سات بجے تک ملی عبوری رپورٹ سے مطابق 22.43097 سینشنز کے دوران مجموعی طور پر 15.22.45.179 کے ٹیکے لگا ئے جاچکے ہیں۔ ان میں حفظان صحت کے 93.86.904کارکنان نے پہلا ٹیکہ لگوالیا ہے۔جبکہ61.91.118 کارکنان نے دوسرا ٹیکہ بھی لگوالیا ہے۔

 پیش پیش رہنے والے 1.24.19.965 صحت کارکنان کے پہلا ٹیکہ جبکہ پیش پیش رہنے والے 67.07.862 کارکنان کے دوسرا ٹیکہ بھی لگادیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 60 سال سے زیادہ عمر کے5.19.01.218 مستفدین کے پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے جبکہ1.04.41.359 مستفدین کے دوسرا ٹیکہ بھی لگادیا گیا ہے۔

45 سال سے 60 سال تک کی عمر کے 5.17.78.842 مستفدین کے پہلا ٹیکہ اور 34.17.911 مستفدین کے دوسرا ٹیکہ بھی لگادیا گیا ہے۔

 

حفظان صحت کے کارکنان

پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

45 سال سے 60 سال تک کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

میزان

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

93,86,904

61,91,118

1,24,19,965

67,07,862

5,17,78,842

34,17,911

5,19,01,218

1,04,41,359

15,22,45,179

 

ملک میں ابھی تک جتنے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ان میں سے 67.08 فیصد ٹیکے دس ریاستوں میں لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MDLE.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹے میں 21 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ٹیکہ کاری مہم (29 اپریل 2021) کے 104 ویں دن 22.24.548  ٹیکے لگائے گئے ۔21.810 سیشنز کے دوران 12.74.803 مستفدین کے پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور9.49.745 مستفدین کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا ۔

 

تاریخ:29 اپریل 2021 (دن۔104)

حفطان صحت کے کارکنان

پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

45 سال سے 60 سال تک کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

کل حصولیابیاں

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

19,398

43,200

1,00,065

95,073

7,53,956

2,62,493

4,01,384

5,48,979

12,74,803

9,49,745

 

ایک اور اہم پیش رفت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 لاکھ سے زیادہ (19.20.107) ٹیسٹ کئے گئے۔یہ بھارت میں ایک دن میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مندرجہ ذیل گراف سے بھارت میں یومیہ مثبت پائے جانے والوں اور یومیہ کئے جانے والے ٹیسٹ کارجحان ظاہر ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IOY0.jpg

 

بھارت میں مجموعی طور پر 1.53.84.418 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ شفا یابی کی قومی شرح81.99 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 2.97.540 شفایابیاں درج کی گئیں ۔

ان میں سے دس ریاستوں میں 76.61 فیصد شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WUI4.jpg

 

 

گزشتہ 24 گھنٹے میں 3.86.452 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ان میں سے 73.05 فیصد کیس دس ریاستوں مہاراشٹر،اترپردیش،دہلی، کرناٹک،کیرالہ،چھتیس گڑھ،مغربی بنگال،تمل ناڈو،آندھرا پردیش اور راجستھان میں درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں66.159 کیس درج ہوئے ہیں ۔اس کے بعد کیرالہ میں 38.607 معاملے اورجبکہ اترپردیش میں35.104 معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00449NR.jpg

 

بھارت میں کل زیر علاج مریضوں کی تعداد31.70.228 تک پہنچ گئی ہے۔ اب یہ ملک کے کل متاثرہ کیسوں کے16.90 فیصد پر مشتمل ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کل زیر علاج مریضوں میں سے 85.414 کیسوں کی کمی درج کی گئی ہے۔

گیارہ ریاستوں میں بھارت کے کل زیر علاج معاملوں کے 78.18 فیصد مریض زیر علاج ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Q55B.jpg

 

قومی شرح  اموات میں کمی ہورہی ہے اور سردست یہ 1.11 فیصد پر قائم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 3.498 اموات کی خبر ملی ہے۔

ان اموات میں سے دس ریاستوں میں 77.44 فیصد اموات ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں 771 اموات ہوئی ہیں اس کے بعد دہلی میں ایک دن میں395 اموات درج کی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00621BP.jpg

گزشتہ 24 گھنٹے میں 4ریاستوں  اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سے کسی موت کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ یہ ہیں : دمن اینڈ دیو،دادرا ونگر حویلی، ناگالینڈ،تریپورہ  اور انڈومان و نکوبار جزائر ۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت دماغی صحت اوراعصاب  سے متعلق نیورو سائنسز کا قومی ادارہ  (این آئی ایم ایچ اے این ایس)اس عالمی وبا کے دوران، دماغی صحت سے متعلق مسائل کے حل اور نفسیاتی اور سماجی مدد فراہم کرنے کی غرض سے رات دن ایک ٹول فری ہیلپ لائن (0007   4611-080)چلارہا ہے۔

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.4078



(Release ID: 1715027) Visitor Counter : 194