وزارت دفاع

مغربی بحری کمان سے بھارتی بحریہ کی میڈیکل ٹیم کو پی ایم کووڈ کیئر اسپتال احمدآباد میں تعینات کیا گیا

Posted On: 30 APR 2021 10:34AM by PIB Delhi

کووڈ-19 کے موجودہ بحران سے نمٹنے میں شہری انتظامیہ کے ساتھ مسلح فورسز کے تعاون کے حصے کے طور پر ،چارڈاکٹروں ،سات نرسوں ، 26 نیم طبی عملے کے اہلکاروں اور 20 معاون عملے پر مشتمل ایک 57 رکن بحریہ کی طبی ٹیم کو 29 اپریل 2021 کو احمد آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔اس ٹیم کو ، کووڈ بحران سے نمٹنے کی غرض سے قائم کئے گئے ایک خصوصی اسپتال ’’ پی ایم کیئر س کووڈ اسپتال‘‘ میں تعینات کیا جائے گا ۔اس ٹیم کو شروعات میں دو مہینے کیلئے تعینات کیا جارہا ہے اور اگر ضروری ہوا تو اس کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/navyPix1FMU4.jpg

 

************

ش ح-ع م- م ش

U. No.4071


(Release ID: 1714984) Visitor Counter : 224