بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ٹاٹا ڈیجیٹل لمیٹڈ کے ذریعہ سوپرمارکیٹ گروسری سپلائی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس جی ایس) کے کل حصص سرمایہ کے 64.3 فیصد تک کی خریداری اور انوویٹیو ریٹیل کنسیپٹس پرائیویٹ لمیٹڈ پر ایس جی ایس کے تنہا کنٹرول کو منظوری دی
Posted On:
29 APR 2021 10:35AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،29اپریل2021: سی سی آئی نے ٹاٹا ڈیجیٹل لمیٹڈ کے ذریعہ سوپرمارکیٹ گروسری سپلائی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس جی ایس) کے کل حصص سرمایہ کے 64.3 فیصد تک کی خریداری اور انوویٹیو ریٹیل کنسیپٹس پرائیویٹ لمیٹڈ پر ایس جی ایس کے تنہا کنٹرول کو منظوری دی۔
ٹاٹا ڈیجیٹل لمیٹڈ(ٹی ڈی ایل) ٹاٹاسنس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹاٹا سنس) کاپوری طرح اپنا ایک ذیلی ادارہ ہے جو ٹاٹا سنس گروپ سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی ایک الٹیمیٹ ہولڈنگ کمپنی ہے۔ فی الحال ٹی ڈی ایل ٹکنالوجی خدمات کی فراہمی کے کاروبار میں مصروف ہے۔ ان خدمات کا تعلق شناخت اور رسائی بندوبست ر ائلٹی پروگرام پیشکش اور ادائیگیوں سے ہے۔ ٹاٹا سنس گروپ اپنی گروپ کمپنیوں کے ذریعہ ہندوستان میں خوراک اور گروسری ( پنساری کے سامان سے متعلق ) ہاؤ س ہولڈ پروڈکٹس اور ذاتی کے علاوہ بیوٹی کیئر پروڈکٹس کی بزنس ٹو بزنس فروخت (بی) ہندوستان میں موجودہ مصنوعات کی بزنس ٹو کنزیومر فروخت (سی) ہندوستان میں کچھ پیکج والے فوڈ اور گروسری اشیا کی مینوفیکچرنگ اور فروخت میں مصروف ہے۔
ایس ڈی ایس کو ہندوستان کے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے اور وہ business.big.basket.com کے ذریعہ ہندوستان میں موجودہ اشیا کی آن لائن بزنس ٹو بزنس فروخت میں مصروف ہے۔
آئی آر سی ہندوستان میں موجودہ پروڈکٹس کی ا ٓن لائن بزنس ٹو کنزیومر فروخت میں مصروف ہے اور ہندوستان کے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے اور وہ ویب سائٹ www.basket.com اورمتلعقہ موبائل اپلیکشن آپریٹ کرتا ہے۔
***************
)ش ح ۔ ح ا۔ف ر)
U-4055
(Release ID: 1714798)
Visitor Counter : 273