صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہند نے اب تک ویکسین کے تقریبا 16 کروڑ ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کئے ہیں
ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے موجود ہیں، جو کہ لگائے جانے ہیں
ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اگلے تین روز میں 57 لاکھ سے زیادہ اضافی ٹیکے وصول کریں گے
Posted On:
28 APR 2021 11:49AM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍اپریل : حکومت ہند کووڈ – 19 عالی وبا کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہی ہے۔ اس وبا سے لڑنے کی غرض سے حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی میں ٹیکہ کاری ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ (ان میں طبی جانچ متاثرہ افراد کا پتہ لگانا، علاج معالجہ اور کووڈ سے متعلق مناسب طور طریقے شامل ہیں)۔
کووڈ – 19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے اصلاح شدہ اور تیز رفتار حکمت عملی یکم مئی 2021 سے نافذ ہوگی۔ نئی مستحق آبادی کے گروپوں کے لئے اندراج آج (28 اپریل) شام چار بجے سےشروع ہوگا۔ امکانی مستفیدین یا تو براہ راست کوون پورٹل (کوون ڈاٹ جی اور وی ڈاٹ ان) (cowin.gov.in) پر براست اندراج کراسکتے ہیں یا وہ آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعہ اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
حکومت ہند نے اب تک ویکسین کے 16 کروڑ سے زیادہ ٹیکے ( 159596140) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مفت فراہم کرائے ہیں۔ ان میں سے خراب ہوجانے والے ٹیکوں سمیت کل کھیپ 148976248 ٹیکو کی ہوئی ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں جو کہ ابھی مستفیدین کے لگائے جانے ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آئندہ تین روز میں ویکسین کے 57 لاکھ سے زیادہ (5770000) ٹیکے ملیں گے۔
حال ہی میں میڈیا بعض ایسی خبریں آئی ہیں جن میں مہاراشٹر کے ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے حوالے سے اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ریاست میں ویکسین ختم ہوچکی ہیں، جس سے ریاست میں ٹیکہ کاری مہم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
اس بات کی وضاحت کی جارہی کہ 28 اپریل 2021 (صبح آٹھ بجے) تک مہاراشٹر نے کووڈ - 19 ویکسین کے 15862740 ٹیکے وصول کئے ہیں ان میں سے خراب ہوجانے والے ٹیکوں (0.22 فیصد) سمیت کل کھپت 15356151 ٹیکوں کی ہوئی ہے، باقی کے 506319 ٹیکے اب بھی ریاستی انتظامیہ کے پاس موجود ہیں جو کہ مستحق آبادی کے گروپوں کو لگائے جانے ہیں۔ اس کے علاوہ کووڈ ویکسین کے 500000 ٹیکے ، اگلے تین روز میں ریاست کو فراہم کردئے جانے کے مراحل میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م- ق ر)
U-4030
(Release ID: 1714578)
Visitor Counter : 243
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam