وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے  آسام کے کچھ حصوں میں آئے زلزلے کے بارے میں وزیراعلیٰ سربانند سونووال سے  فون پر گفتگو کی اور  ہر ممکن مدد کا یقین دلایا

Posted On: 28 APR 2021 9:38AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍اپریل  :   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربانند سونووال سے ٹیلی فون پر  گفتگو کی اور  ریاست کے کچھ حصوں میں آئے زلزلے سے  متعلق امور پر بات چیت کی۔

ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ  ریاست کے کچھ حصوں میں  زلزلے سے متعلق  معاملے پر  میں نے آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربانند سونووال جی کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور  انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ میں آسام کے عوام کی خیر و عافیت کے لئے دعا کرتا ہوں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-4025



(Release ID: 1714501) Visitor Counter : 178