وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے سوامتوا اسکیم کے تحت ای -پراپرٹی کارڈ کی تقسیم کی شروعات کی


4.09 لاکھ جائیداد مالیکان کو ان کے ای -پراپرٹی کارڈ دیئے گئے

وزیراعظم نے  قومی پنچایت ایوارڈس 2021 بھی عطا کیے

انہوں نے کورونا سے نمٹنے میں پنچایتوں کے رول کو سراہا

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں کوئی کنبہ بھوکہ نہ رہے : وزیر اعظم

پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا سے دو مہینے کے لیے 80 کروڑ افراد کو مفت راشن فراہم ہوگا؛ مرکز اس اسکیم پر 26000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر رہا ہے

مرکز اپنی سبھی پالیسیوں اور اقدامات میں گاوؤں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے : وزیراعظم

حکومت نے پنچایتوں کے لیے 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال رقم مختص کی ہے ۔ اس سے اور زیادہ شفافیت کی بھی امید ہے : وزیراعظم

Posted On: 24 APR 2021 1:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24 اپریل ، 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پنچایتی راج کے قومی دن کے موقعے پر سوامتوا اسکیم کے تحت ای – پراپرٹی کارڈز تقسیم کی شروعات کی۔ 4.09 لاکھ جائیداد مالکان کو اس موقعے پر ان کے ای – پراپرٹی کارڈز دیئے گئے۔ اس موقعے پر پورے ملک میں عمل درآمد کے لیے سوامتوا اسکیم بھی شروع کی گئی۔ مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔  متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پنچایتی راج کے وزراء بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنچایتی راج کا دن ایک موقع ہے جب ہم دیہی بھارت کی نئے سرے سے ترقی کے عزم کے تئیں خود کو ایک بار پھر وقف کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری گرام پنچایتوں کے غیرمعمولی کام کے اعتراف اور اس کی ستائش کا دن ہے۔

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے میں پنچایتوں کے رول اور  کورونا کو گاؤوں میں داخل ہونے   نیز بیداری میں اضافہ کرنے پر مقامی قیادت  فراہم کرنے پر پنچایتوں کے رول کو سراہا۔ انہوں نے دیہی بھارت کو وبا سے باہر رکھنے کی ضرورت کو ایک بار پھر دہرایا۔ جناب مودی نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ رہنما خطوط پر مکمل عمل درآمدکو یقینی بنائیں  جو وقتاً فوقتاً جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ا

 

یک بار پھر کہا کہ اس  بار  ہمارے پاس  ویکسین کی ڈھال ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ گاؤوں میں ہر شخص کے ٹیکہ لگ گیا ہے اور ہر احتیاط کر لی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کوئی بھی کنبہ بھوکہ نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ہر غریب شخص کو مئی اور جون کے مہینوں میں مفت راشن فراہم ہوگا۔ اس اسکیم سے 80 کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا۔ اور مرکز اس اسکیم پر  26000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر رہا ہے۔

 

وزیراعظم نے چھ ریاستوں میں سوامتوا یوجنا کے اثرات کا ذکر کیا جہاں اس یوجنا کا آغاز محض ایک سال کے اندر اندر کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت پورے گاؤں کی املاک کا ڈرون کے ذریعے سروے کیا گیا ہے اور مالکان کو پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔ آج 4.09 لاکھ لوگوں کو  5 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں اس طرح کے پراپرٹی کارڈز دیئے گئے ہیں۔ اس اسکیم کی وجہ سے گاؤوں میں ایک نیا اعتماد پیدا ہوا ہے کیونکہ جائیداد سے متعلق دستاویزات کی وجہ سے غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور جائیداد سے متعلق تنازعات کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں جبکہ غریب لوگ  استحصال اور بدعنوانی سے محفوظ ہو گئے ہیں۔ اس سے قرض لینے کے امکانات میں بھی آسانی پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا "ایک طرح سے اس اسکیم سے غریب طبقے کی سکیورٹی کی یقین دہانی ہوگی۔ غریب  اور گاؤوں کی منصوبہ بند ترقی اور ان کی معیشت کی حفاظت کی یقین دہانی ہوگی۔"  انہوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ سروے آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کریں اور جہاں کہیں ضرورت ہو ریاستی قوانین میں تبدیلی لائیں۔ انہوں نے بینکوں سے کہا کہ وہ پراپرٹی کارڈ کو ایک ایسی  شکل دے کر آسان قرضوں کو یقینی بنائیں، جو قرض کی شرائط کے لیے آسانی سے قابل قبول ہوں۔

وزیراعظم نے دوہرایا کہ ترقی اور ثقافتی قیادت ، ہمیشہ ہمارے گاؤوں کے ساتھ رہی ہے  اس وجہ سے مرکز اپنی تمام پالیسیوں اور اقدامات میں گاؤوں کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔  وزیراعظم نے کہا " ہماری کوشش ہے کہ جدید بھارت کے گاؤوں کو باصلاحیت اور خود انحصار ہونا چاہیے۔

پنچایتوں کے رول میں اضافے کے اقدامات کا ذکر کیا ۔ پنچایتوں کو نئے حقوق دیئے جا رہے ہیں اور انہیں فائبر نیٹ نے سے جوڑا  جا رہا ہے۔ ہر گھر میں نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کےلیے جل جیون مشن میں ان کا رول بہت اہم ہے۔ اسی طرح ہر غریب شخص کو پکا گاؤں فراہم کرنے یا دیہی روزگار اسکیمیں پنچایتوں کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے پنچایتوں کی بڑھتی ہوئی مالی خود مختاری کے بارے میں بھی بات کی۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے پنچایتوں کے لیے 2.25لاکھ کروڑ  روپے کی بے مثال رقم مختص کی ہے۔ اس سے کھاتوں میں اور زیادہ شفافیت آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنچایتی راج کے وزارت نے ای – گرام سوراج کے ذریعے آن لائن ادائیگی کے انتظامات کیے ہیں۔ اب سبھی ادائیگیاں سرکاری مالی بندوبست نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے کی جائیں گی۔ اسی طرح، آن لائن آڈٹ سے بھی شفافیت کی یقین دہانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی پنچایتوں نے خود کو پی ایف ایم ایس سے مربوط کیا ہے اور دوسروں سے بھی کہا ہے کہ وہ یہ سب جلد از جلد کریں۔

آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے آغاز کا ذکر کرتےہوئے وزیراعظم نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ چیلنجوں کے اس دور میں ترقی کی طرف پیش کرتے رہیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے گاؤوں کی ترقی کے لیے نشانے طے کریں اور مقررہ وقت کے اندر انہیں پورا کریں۔

سوامتوا اسکیم کے بارے میں

سوامتوا (گاؤں کا سروے اور دیہی علاقوں میں بہتر ٹکنالوجی کا جائزہ ) کا آغاز وزیراعظم نے 24 اپریل 2020 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کا آغاز سماجی اور اقتصادی ، بااختیاری اور خود منحصر دیہی بھارت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی شعبے کی ایک اسکیم کے طور پر کیا گیا تھا۔ اسکیم میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ جائزے اور سروے کے جدید تکنیکی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے دیہی بھارت کی کایا پلٹ کر دے۔ اس سے قرض لینے کے لیے اور دیگر مالی فائدے حاصل کرنے کی غرض سے دیہی لوگوں کی طرف سے ایک مالی اثاثے کے طور پر جائیداد کو استعمال کرنے کے لیے راستہ ہموار ہوگا۔  اس اسکیم میں 2021 سے 2025 کے درمیان پورے ملک کے تقریباً  6.62 گاؤوں کو شامل کیا جائے گا۔

اسکیم کی  شروعات مرحلے پر 2021-2020 کے درمیان مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور پنجاب اور راجستھان کے کچھ منتخبہ گاؤوں میں عمل درآمد کیا گیا تھا۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –3927



(Release ID: 1713801) Visitor Counter : 253